واشنگٹن —
امریکی وزیر خارجہ جان کیری پھر سےمشرق وسطیٰ کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں، جہاں وہ عرب حکام کو اسرائیل اور فلسطینیوں کے مابین امن بات چیت کی بحالی کے حوالے سے اپنی طرف سے کی جانے والی کوششوں سے آگاہ کریں گے۔
امریکی محکمہٴخارجہ کی خاتون ترجمان، جین پساکی نے پیر کے روز یہ اعلان کرتے ہوئے نامہ نگاروں کو بتایا کہ، اردن کے دورے کی تفاصیل طے کی جا رہی ہیں۔
جین پساکی کے بقول، وزیر خارجہ پھر سےخطے کے دورے پر روانہ نہ ہوتے اگر وہ یہ محسوس نہ کرتے کہ قدم آگے بڑھانے، اور ایک حصے کے طور پر، عرب لیگ کو آگاہ کرنے کا موقع میسر نہیں ہے۔
کیری منگل کو عمان پہنچیں گے اور بدھ کو عرب لیگ کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے۔
متوقع طور پر وہ شام کے بارے میں بھی بات کریں گے۔