رسائی کے لنکس

دولتِ اسلامیہ کے خلاف ایران بھی کردار ادا کرسکتا ہے، کیری


فائل
فائل

سیکریٹری کیری کا کہنا تھا کہ دولتِ اسلامیہ کے خلاف بننے والا اتحاد صرف فوجی نہیں بلکہ اس کی کئی جہتیں ہیں

امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کے خلاف جاری بین الاقوامی کوششوں میں ایران کو بھی کردار ادا کرنا چاہیے۔

جمعے کو اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے جان کیری کا کہنا تھا کہ دولتِ اسلامیہ کے خلاف بننے والے اتحاد میں ایران سمیت ہر ملک کوئی نہ کوئی کردار ادا کرسکتا ہے۔

انہوں نے سنی شدت پسند جنگجووں کے عراقی عوام اور دیگر ملکوں کے شہریوں کے قتل، اغوا، جنسی تشدد اور دیگر جرائم میں ملوث ہونے کی بھی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

سیکریٹری کیری کا کہنا تھا کہ دولتِ اسلامیہ کے خلاف بننے والا اتحاد صرف فوجی نہیں بلکہ اس کی کئی جہتیں ہیں اور دنیا کے تمام ملک اس میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔

دریں اثنا عالمی ادارے کی سلامتی کونسل نے دولتِ اسلامیہ کی کارروائیوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے اس کے خلاف عراقی حکومت کی مدد کے لیے عالمی برادری سے کردار ادا کرنے کا کہا ہے۔

جمعے کو ہونےو الے اجلاس کونسل کے تمام 15 ارکان نے مشترکہ طور پر ایک بیان کی منظوری دی جس میں دولتِ اسلامیہ کے "وحشیانہ جرائم" اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی گئی ہے۔

اجلاس کی صدارت امریکی وزیرِ خارجہ نے کی۔

XS
SM
MD
LG