رسائی کے لنکس

ایران کے ساتھ معلومات کا تبادلہ ہو سکتا ہے: جان کیری


تاہم، امریکی وزیر ِخارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ ایران کے ساتھ مل کر اس معاملے پر کام کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا

امریکی وزیر ِخارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ امریکہ ایران سے رابطے پر غور کر رہا ہے اور اس بات بھی زیر غور ہے کہ عراق کے معاملے پر ایران کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کیا جائے۔

دوسری طرف، امریکی وزیر ِخارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکہ یہ ارادہ نہیں رکھتا کہ وہ ایران کے ساتھ مل کر اس معاملے پر کام کرے۔

جان کیری نے ’این بی سی‘ نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ’ہم ایران کے ساتھ بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔ ایرانیوں کو بھی یہ معلوم ہے کہ ہم ان خطوط پر سوچ رہے ہیں۔ مگر ہم معلومات کا تبادلہ کرنا چاہتے ہیں، تاکہ لوگ غلطیاں نہ کریں‘۔

امریکی وزیر ِخارجہ سے جب یہ سوال کیا گیا کہ کیا امریکہ اور ایران اس معاملے پر اکٹھے مل کر کام کریں گے، کیری کا جواب تھا: ’نہیں۔ ہم اکٹھے مل بیٹھ کر اس بات پر غور نہیں کر رہے کہ ہم نے یہ کس طرح کرنا ہے یا اسے ہم کس طرح کریں گے۔ ہمارا ایسا کوئی ارادہ نہیں‘۔

جان کیری سے جب یہ سوال کیا گیا آیا امریکہ کی طرف سے عراق میں ڈرون حملے کرنے کا کوئی امکان ہے، کیری کا کہنا تھا کہ، ’صدر اوباما کے پاس تمام آپشنز کھلے ہیں اور اس بات پر غور کیا جا رہا ہے کہ عراق میں پھوٹنے والی اس بغاوت کا کیسے جواب دیا جائے؟‘
XS
SM
MD
LG