رسائی کے لنکس

خلیل زاد افغانستان، پاکستان سمیت کئی ملکی دورے پر روانہ


فائل
فائل

امریکہ کے نمائندہٴ خصوصی برائے افغان مفاہمت، زلمے خلیل زاد منگل کے روز سے 10 اپریل تک پاکستان اور افغانستان سمیت مختلف ملکوں کے دورے پر روانہ ہوئے۔

اس بات کا اعلان امریکی محکمہٴ خارجہ نے منگل کے روز ایک بیان میں کیا ہے۔

ایک اخباری بیان میں ترجمان نے کہا ہے کہ 25 مارچ سے 10 اپریل تک خلیل زاد أفغانستان، برطانیہ، بیلجئم، پاکستان، ازبکستان، اردن اور قطر کا دورہ کریں گے۔

بقول ترجمان، ’’ان کا یہ دورہ امن عمل میں سہولت کاری کی مجموعی کوششوں کا حصہ ہے، جس کا مقصد تمام افغان فریق کو بین الافغان مذاکرات میں شامل سارے افغانوں کو اکٹھا کرنا ہے‘‘۔

کابل کے دورے میں، نمائندہ خصوصی طالبان کے ساتھ امریکہ کے مذاکرات کے بارے میں افغان حکومت اور دیگر افغانوں کو آگاہ کریں گے، تاکہ بین الافغان گفت و شنید اور مذاکرات پر بات کی جا سکے۔

محکمہٴ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ’’امن مذاکرات کی صورت حال کے بارے میں خلیل زاد اپنے اتحادیوں اور ساجھے داروں کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ ساتھ ہی، وہ امن اور افغانستان کی ترقی کے معاملے پر بین الاقوامی برادری کی جانب سے جاری مربوط کوششوں سے متعلق گفتگو کریں گے‘‘۔

XS
SM
MD
LG