رسائی کے لنکس

امریکہ سے براہِ راست بات چیت نہ کی جائے: خامنہ ای


بدھ کے روز تہران میں پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈروں سے خطاب کرتے ہوئے، خامنہ اِی نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ براہ راست مذاکرات سے امریکہ کو اسلامی جمہوریہ کے اندر ’گھسنے‘ کی راہ فراہم ہوگی

ایران کے رہبر اعلیٰ، آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکہ کے ساتھ براہ راست بات چیت پر پابندی لگا دی ہے، کیونکہ، بقول اُن کے، اِن سے ایرانی مفادات کو ’بے شمار نقصان‘ پہنچ سکتا ہے۔

اعلیٰ تربیت یافتہ، پاسداران انقلاب کے کمانڈروں سے بدھ کے روز تہران میں خطاب کرتے ہوئے، خامنہ اِی نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ براہ راست مذاکرات سے امریکہ کو اسلامی جمہوریہ کے اندر ’گھسنے‘ کی راہ فراہم ہوگی۔

حالانکہ اُنھوں نے گذشتہ 18 ماہ تک مذاکرات کی حمایت کی تھی، خامنہ ای نے امریکہ، جرمنی، فرانس، برطانیہ، چین اور روس کے ساتھ طے ہونے والے تاریخی جوہری سمجھوتے کی کھلے عام توثیق نہیں کی، جب کہ اس معاملے پر ایک عشرے سے زیادہ مدت تک جاری رہنے والا تعطل دور ہوا۔

سخت گیر طبقہ صدر حسن روحانی کی انتظامیہ پر امریکہ کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کی کوششوں کا الزام لگاتا ہے۔

شدت پسند قانون سازوں نے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کی باز پرس کرنے کی دھمکی دی ہے، چونکہ اُنھوں نے گذشتہ ماہ نیویارک میں صدر براک اوباما سے تاریخی ہاتھ ملایا تھا۔

XS
SM
MD
LG