رسائی کے لنکس

حنا ربانی کھر کا دورہ مصر

پاکستانی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر (فائل فوٹو)
پاکستانی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر (فائل فوٹو)

انقلاب کے بعد مصر میں بننے والی حکومت کے ساتھ باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے اسلام آباد کی یہ پہلی باضابطہ کوشش ہے۔

پاکستان کی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر رواں ہفتے مصر کا تین روزہ دورہ کر رہی ہیں جہاں وہ دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کو مستحکم کرنے سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کریں گی۔

سرکاری میڈیا کے مطابق اپنے دورے میں وہ مصر کے صدر محمد مرسی کے علاوہ دیگر اہم حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گی۔

انقلاب کے بعد مصر میں بننے والی حکومت کے ساتھ باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے اسلام آباد کی یہ پہلی باضابطہ کوشش ہے۔

گزشتہ تین دہائیوں سے مصر کے اقتدار پر براجمان رہنے والے حسنی مبارک کو رواں سال ملک گیر عوامی احتجاجی تحریک کے بعد منصب صدارت سے علیحدہ ہونا پڑا تھا۔

بعد ازاں ہونے والے انتخابات میں محمد مرسی کی جماعت اخوان المسلمون نے اکثریت حاصل کی تھی۔
XS
SM
MD
LG