بھارت کے معروف مصنف، صحافی اور نقاد خوشونت سنگھ 99 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
خوشونت سنگھ نے درجنوں ناول اور افسانے لکھے جب کہ 1970 سے 1980 کے درمیان وہ کئی اخبارات اور رسالوں کے مدیر بھی رہے۔
تقسیم ہند کے تناظر میں لکھا گیا ان کا ناول ’ٹرین ٹو پاکستان‘ خاصا مقبول ہوا جس پر بعد میں ایک فلم بھی بنائی گئی۔
اُنھیں بھارتی حکومت نے کئی اعلیٰ سول اعزازات سے بھی نوازا۔
خوشونت سنگھ 1915میں پاکستانی پنجاب کے ضلع خوشاب کے قریب گاؤں ہڈالی میں پیدا ہوئے جہاں انہوں نے بنیادی تعلیم حاصل کی جس کے بعد وہ گورنمنٹ کالج لاہور میں تعلیم حاصل کرتے رہے۔
برطانیہ سے اعلیٰ تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ دوبارہ لاہور آئے جہاں اُنھوں نے وکالت شروع کی۔ تاہم تقسیم ہند کے بعد وہ خاندان سمیت بھارت منتقل ہو گئے تھے۔