رسائی کے لنکس

بدھ راہبوں کو شمالی کوریا کا سفر کرنے کی اجازت


بدھ راہبوں کو شمالی کوریا کا سفر کرنے کی اجازت
بدھ راہبوں کو شمالی کوریا کا سفر کرنے کی اجازت

جنوبی کوریا نے بدھ مت سے تعلق رکھنے والے راہبوں کے ایک وفد کو اپنے مذہبی تہوار میں شرکت کے لیے شمالی کوریا جانے کی اجازت دے دی ہے۔

سیول کی جانب سے گزشتہ سال پیانگ یانگ پر اس کے ایک بحری جنگی جہاز کو غرق کرنے کے الزام کے بعد اپنی نوعیت کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔

سینتیس رکنی وفد ہفتہ کو شمالی کوریا کے پانچ روزہ دورے پر روانہ ہو گا جہاں اس میں شامل راہب ایک عبادت گاہ کی تعمیر کے 1,000 سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کریں گے۔

جنوبی کوریا کی سرحد کے آر پار تمام روابط کی نگرانی کرنے والی وزارت کا کہنا ہے کہ اس دورے کی اجازت اس لیے دی گئی ہے کیوں کہ اس کی نوعیت ”خالصتاً مذہبی“ ہے۔

جنوبی کوریا نے اپنے بحری جنگی جہاز پر سوار 56 افراد کی ہلاکت کا ذمہ دار ہمسایہ کمیونسٹ ریاست کو ٹھہراتے ہو ئے مارچ 2010ء میں اپنے باشندوں پر شمالی کوریا کا سفر کرنے پر پابندی عائد کر دی تھی۔

سیول کا مطالبہ ہے کہ شمالی کوریا اس سلسلے میں معافی مانگے، لیکن پیانگ یانگ اس پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتا آیا ہے۔

XS
SM
MD
LG