رسائی کے لنکس

شمالی کوریا: کِم یونگ اِل کا بیٹے کے ساتھ فوجی پریڈ کا معائنہ

شمالی کوریا کے لیڈر کے بیٹے کِم یونگ اُن فوجی پریڈ کا معائنہ کر رہے ہیں۔
شمالی کوریا کے لیڈر کے بیٹے کِم یونگ اُن فوجی پریڈ کا معائنہ کر رہے ہیں۔

ورکرز پارٹی کی تقریبات کا آغاز جمعہ کی رات پیانگ یانگ میں آتش بازی کے مظاہرے سے ہوا جب کہ ہفتہ کو منعقد کیے گئے موسیقی اور رقص کے ایک مقابلے میں کِم یونگ اِل اور ان کے بیٹے بھی موجود تھے۔

شمالی کوریا کے مقتدرِ اعلیٰ کِم یونگ اِل نے اپنے بیٹے اور جانشین کِم یونگ اُن کے ساتھ اتوار کو ایک فوجی پریڈ کا معائنہ کیا ۔

گذشتہ کئی برسوں میں منعقد ہونے والی یہ سب سے بڑی فوجی پریڈ شمالی کوریا کی حکمران جماعت ورکرز پارٹی کے قیام کے 65 برس مکمل ہونے کے سلسلے میں منائی جانے والی تقریبات کا حصہ تھی اور اس کو سرکاری ٹی وی پر براہ راست نشر کیا گیا۔

پریڈ میں شریک ہزاروں فوجی دارالحکومت پیانگ یانگ کی مختلف سڑکوں سے گزرے جہاں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے ان کی خوب حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر افواج کے زیر استعمال ٹینک، میزائل اور دیگر ہتھیاروں کی نمائش بھی کی گئی۔

ستائیس سالہ کِم یونگ اُن کو گذشتہ ماہ حکمران جماعت کی مرکزی کمیٹی کا رکن منتخب کرنے کے علاوہ اُن کو جنرل کے عہدے پر فائض کرکے جماعت کے مرکزی فوجی کمیشن کا نائب چیئرمین بھی نامزد کیا گیا تھا۔ البتہ ایک جنرل ہونے کے باوجود اتوار کو ہونے والی پریڈ کے موقع پر انھوں نے فوجی وردی نہیں پہن رکھی تھی۔

ورکرز پارٹی کی تقریبات کا آغاز جمعہ کی رات پیانگ یانگ میں آتش بازی کے مظاہرے سے ہوا جب کہ ہفتہ کو منعقد کیے گئے موسیقی اور رقص کے ایک مقابلے میں کِم یونگ اِل اور ان کے بیٹے بھی موجود تھے۔

اڑسٹھ سالہ کِم یانگ اِل کو 2008ء میں بظاہر رعشے کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد سے وہ علیل ہیں۔

XS
SM
MD
LG