رسائی کے لنکس

شمالی کوریا: کِم یونگ اِل پھرجنرل سیکرٹری منتخب


گذشتہ تیس برس میں منعقد ہونے والا ورکرز پارٹی کا یہ سب سے بڑا اجلاس ہے۔
گذشتہ تیس برس میں منعقد ہونے والا ورکرز پارٹی کا یہ سب سے بڑا اجلاس ہے۔

شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے انتخاب کے لیے منگل کوگذشتہ تیس برس میں منعقد ہونے والے ورکرز پارٹی کے سب سے بڑے اجلاس کے آغاز میں ہی ملک کے حکمران کِم یونگ اِل کو ایک مرتبہ پھر سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لیے منتخب کر لیا گیا۔

اجلاس کے آغاز سے چند گھنٹے قبل کِم یونگ اِل نے اپنے سب سے چھوٹے بیٹے کِم یونگ اُن کو فوجی جنرل کے عہدے کے لیے نامزد کیا جس کے بعد اُن پیش گوئیوں کو تقویت ملی جن کے مطابق اجلاس میں ملک کے حکمران کے اختیارات کی کِم جونگ اُن کو منتقلی کی بنیاد رکھی جائے گی۔

مبصرین کی رائے میں ورکرز پارٹی کے اجلاس میں کئی خالی آسامیوں پر نامزدگیاں متوقع ہیں اور بعض بزرگ عہدے داروں کو نوجوانوں سے تبدیل کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

سرکاری خبرساں ادارے نے کہا ہے کہ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والے افراد کی فہرست میں Kim Kyong Hui بھی شامل ہیں جو کِم یونگ اِل کی بہن کا نام ہے۔ اس اعلان سے قبل بعض ماہرین کا کہنا تھا کہ کِم یونگ اِل کی بہن یا اس کے خاوند (Jang Song Taek)کو کسی اعلیٰ عہدے پر فائض کیا جا سکتا ہے تاکہ وہ کِم یونگ اُن کو اختیارات سنبھالنے کے لیے تیاری میں مدد کر سکیں۔ اس وقت کِم یونگ اُن کی عمر تیس برس سے بھی کم ہے۔

مشرقی ایشیا کے لیے امریکی نائب وزیر خارجہ کرٹ کیمبل نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ واشنگٹن ان تبدیلیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور خطے میں موجود اپنے حلیفوں سے اِن پر تبادلہ خیال بھی کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ شمالی کوریا کی قیادت میں تبدیلیوں کی حقیقت جاننے میں مزید وقت لگے گا۔

XS
SM
MD
LG