جنوبی کوریا میں منگل کو کابینہ نے ملک کے فوجیوں کو تربیتی مشن پر متحدہ عرب امارات بھیجنے کے ایک منصوبے کی منظوری دی ہے۔
منصوبے کے تحت جنوبی کوریا اپنی سپیشل فورسز کے تقریباً 130 اہلکاروں کو متحدہ عرب امارات کے فوجیوں کی تربیت اور مشترکہ مشقوں میں حصہ لینے کے لیے آئندہ برس متحدہ عرب امارات بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
یہ فیصلہ ایسے وقت کیا گیا ہے جب مشرق وسطی میں واقع اس ملک میں جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے کارکنوں کی حفاظت سے متعلق تحفظات پائے جاتے ہیں۔
جنوبی کوریا کی کمپنیوں کی سربراہی میں قائم ایک بین الاقوامی اتحاد نے گذشتہ برس متحدہ عرب امارات میں چار جوہری ری ایکٹر وں کی تنصیب کا معاہدہ کیا تھا جس کا مالیاتی حجم 20 ارب ڈالر ہے۔
فوجیوں کو متحدہ عرب امارات بھیجنے کے منصوبے پر عمل درآمد کے لیے اِس کی جنوبی کوریا کی پارلیمان سے منظوری ضروری ہے۔