رسائی کے لنکس

پارا چنار: خود کش دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 42 ہوگئی


دھماکے پارا چنار کے ایک بازار میں افطار سے کچھ دیر قبل ہوئے۔ اس وقت بازار میں لوگوں کی بڑی تعداد افطار کے لئے اشیائے خور و نوش خریدنے میں مشغول تھی۔

پاکستان کے قبائلی علاقے کرم ایجنسی میں جمعہ کی شام ہونے والے 2 خودکش بم دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 42 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے جس کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیاجارہا ہے۔
دھماکے پارا چنار کے ایک بازار میں افطار سے کچھ دیر قبل ہوئے۔ اس وقت بازار میں لوگوں کی بڑی تعداد افطار کے لئے اشیائے خور و نوش خریدنے میں مشغول تھی۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلا دھماکا مین بازار میں موجود ایک امام بارگاہ کے سامنے ہوا جہاں ایک شخص نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔ دو منٹ بعد ہی امام بارگاہ کے قریب ہی واقع ایک اسکول کے سامنے دوسرا دھماکا ہوگیا۔
ایجنسی کی پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دھماکے ایسے وقت میں ہوئے جب لوگوں کا رش تھا اس لئے زیادہ جانی نقصان ہوا۔ دھماکے سے گاڑیوں، آس پاس کے مکانات اور دکانوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
دھماکے کے فوری بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کوگھیرے میں لے لیا جبکہ زخمیوں کو ایجنسی ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا۔
XS
SM
MD
LG