لتا منگیشکر عمر کی 84 بہاریں دیکھ چکی ہیں۔ لیکن، کام کے حوالے سے ان کی سنجیدگی اور لگن ابھی تک برقرار ہے۔
’انڈو ایشین نیوز سروس‘ کی ایک رپورٹ میں، لتا کے پرستاروں کو خوشخبری دی گئی ہے کہ ان کی صوفیانہ کلام پر مشتمل پہلی البم ریلیز ہونے والی ہے۔
اس البم کا سارا کریڈٹ وہ اپنے بھتیجے بیج ناتھ کو دیتی ہیں جنہوں نے ناصرف اس البم کے کئی گانے کمپوز کئے ہیں، بلکہ لتا جی کے ساتھ ایک گانا بھی گایا ہے۔ گانے کا عنوان ہے ’یاربا‘۔
امیتابھ بچن اور چترگندھا سنگھ ایک ساتھ
’بگ بی‘ یعنی امیتابھ بچن اور چلبلی ہیروئن چترگندھا سنگھ اب آپ کو ایک نئی فلم میں اکھٹے کام کرتے نظر آئیں گے۔ اس فلم کے پروڈیوسر ہیں رومی جعفری۔ آپ پوچھیں گے کہ فلم کا نام کیا ہے تو ۔۔۔سوری ۔۔دراصل فلم کا نام ابھی رکھا ہی نہیں گیا۔۔۔یا یہ بھی ہو سکتا ہے کہ جان کر نام سامنے نہیں لایا جا رہا، تاکہ لوگوں میں تجسس بڑھے۔۔آخر کو یہ بھی تو فلم پروموشن کا ایک طریقہ ہوسکتا ہے ۔۔۔ہے نا؟
پریانکا چوپڑاکے نئے گانے کی وڈیو ریلیز
بالی وڈ میں ایکٹنگ کے بعد سنگنگ سے شہرت حاصل کرنے والی پریانکا چوپڑا نے اپنے نئے گانے ’آئی کانٹ میک یو لو می‘ کی وڈیو لانچ کردی ہے۔ اس موقعے پر میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا اس گانے کا فلسفہ ذرا مختلف ہے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ رشتوں میں دراڑ آجائے تو بھی رشتے نبھانا پڑتے ہیں۔ اس سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ ذرا اور پریکٹس کرلیں پھر لائیو پرفارمنس دیں گی، اس سے پہلے نہیں۔
رجنی کانت کو ملے ایک دن میں ڈیڑھ لاکھ مداح
سوشل میڈیا نیٹ ورکنگ ویب سائٹ’ ٹوئیٹرز‘ پر رجنی کانت کے مداحوں نے سب کو حیران کردیا۔ رجنی کا ٹوئیٹر اکاوٴنٹ نہیں تھا۔ لیکن، گزشتہ پیر کو جب انہوں نے اپنا اکاوٴنٹ بنایا تو اس کا فیڈ بیک دیکھ کر سب حیرت میں پڑگئے ۔۔یہاں تک کہ خود رجنی کانت کو بھی یقین نہیں آیا۔انڈو ایشین نیوز کے مطابق انہیں ایک دن میں ڈیڑھ لاکھ لوگوں سے بھی زیادہ افراد نے فولو کیا۔
شاہ رخ کے فینز کی تعداد 75سے زائد ہوگئی
رجنی کانت کے بعد جس ہیرو کے فینز کی تعداد باقی کے مقابلے زیادہ ہے وہ ہیں۔۔۔۔ شاہ رخ خان۔ ان کا اسٹارڈم ابھی پھیکا نہیں پڑا ہے۔۔ ٹوئیٹر پر ان کے فینز کو دیکھ کر اس بات کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے ۔۔شاہ رخ کے فولورز کی تعداد 75لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ تعداد کے معاملے میں تو انہوں نے سلمان اور عامر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اس وقت سلمان کے
مداحوں کی تعداد 68لاکھ اور عامر خان کے فینز کی تعداد 67لاکھ ہے۔
بھارت کے تین ٹاپ کلاس ولن ایک اشتہار میں
جی ہاں۔۔۔بھارت کے تین ٹاپ کلاس ولن یعنی پریم چوپڑا۔۔شکتی کپور اور رنجیت بہت جلد آپ کو ایک ساتھ ایک اشتہار میں کام کرتے نظر آئیں گے۔’بالی ووڈ کنٹری رپورٹ‘ کے مطابق اس منفرد آئیڈیئے کو آپ ایک الیکٹرک کیبل برانڈ کے اشتہار میں کام کرتا دیکھیں گے۔ اس کمرشل کو حالیہ فلم ’کوئن‘ کے کامیاب ڈائریکٹر ویکاس بہل تیار کریں گے۔
بینگ بینگ۔۔ابوظہبی میں شوٹ ہونے والی پہلی فلم
سدھارتھ آنند کی فلم ’بینگ بینگ‘ وہ پہلی فلم ہے جس کی شوٹنگ متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی میں کی جائے گی۔ بھارت کے سرکاری خبر رساں ادارے، پی ٹی آئی کے مطابق ’بینگ بینگ‘ ایک اور فلم ’نائٹ اینڈ ڈے‘ کا ری میک ہے جس کے فنکاروں میں ٹام کروز اور کیمرون ڈیاز شامل تھے۔
فلم ’کوئن‘ اب مقامی زبانوں میں بھی بنے گی
کنگنا راناوت فلم ’کوئن‘ کے ذریعے لاکھوں دلوں کو جیتنے کے بعد اب جنوبی بھارت کی طرف بڑھ رہی ہیں۔۔۔مطلب یہ کہ فلم ’کوئن‘ اب جنوبی بھارت کی دو مقامی زبانوں تامل اور تیلگو میں بھی بننے والی ہے۔ فلم کے ڈائریکٹر ویکاس بہل خوش ہیں کہ ان کی فلم کو مزید نئے آڈینس ملیں گے ۔ وہ کہتے ہیں کہ ’کوئن‘ کی کہانی کسی ایک علاقے یا کسی ایک ملک کی کہانی نہیں بلکہ ہر ملک اور ہر علاقے کی کہانی ہے۔ مجھے امید ہے کہ فلم کی ری میکنگ اسے مزید پاپولر بنادے گی۔