رسائی کے لنکس

بالی ووڈ فنکار جو’ اقرار محبت‘ سے ڈرتے ہیں


ایسے فنکاروں میں نئے ستاروں کے ساتھ ساتھ کچھ بڑے نام بھی شامل ہیں۔ بجن کے عشق کے چرچے عام ہیں لیکن وہ اپنی زبان سے اس کا اقرار نہیں کرتے۔۔

بالی وڈ رومانس کی نگری ہے تو پھر اس سے جڑے لوگ بھلا محبت کے جادو سے کس طرح محفوظ رہ سکتے ہیں۔۔۔ وہ عشق تو کرتے ہیں مگر’ اقرار عشق‘ یا ’اعلان عشق‘ سے ڈرتے ہیں۔ انہیں کبھی وقت سے خوف آتا ہے تو کبھی حالات اور سماج کی وجہ سے وہ اپنی محبت کا سرعام اعلان نہیں کر پاتے۔

ایسے فنکاروں میں نئے ستاروں کے ساتھ ساتھ کچھ بڑے نام بھی شامل ہیں۔ بھارتی اخبار ’ٹائمز آف انڈیا‘ نے ایسے ہی جوڑوں کے بارے میں ایک رپورٹ دی ہے جن کے عشق کے چرچے عام ہیں لیکن وہ اپنی زبان سے اس کا اقرار نہیں کرتے۔

شاہ رخ خان اور پریانکا چوپڑہ
بالی وڈ میں رومانوی فلموں کو نئی بلندیوں تک لے کر جانے والے شاہ رخ خان کے بارے میں یہ خبر بہت عرصے تک گرم رہی کہ وہ متعدد فلموں میں اپنی کو اسٹار پریانکا چوپڑہ کی زلفوں کے اسیر ہوگئے ہیں۔ دونوں کی مبینہ محبت فلم ’ڈون2‘ کی شوٹنگ کے دوران پروان چڑھی اور یہ افواہیں بھی پھیلیں کہ مارچ 2013ء میں شاہ رخ نے دبئی کی ایک مسجد میں پریانکا چوپڑہ سے نکاح کرلیا۔

نکاح کے موقع پر دونوں کے ملبوسات تک میڈیا میں زیر بحث لائے گئے جس کے مطابق شاہ رخ نے شلوار قمیض پہنا ہوا تھا جبکہ پریانکا برقعے میں ملبوس تھیں۔ دونوں اسٹارز تو اس بارے میں خاموش رہے لیکن شاہ رخ کی بیوی گوری خان کا سخت ردعمل سامنے آیا یہاں تک کہ گوری کے قریبی دوستوں نے بھی پریانکا کا بائیکاٹ کرڈالا۔

بالی وڈ کی ’جنگلی بلی‘ پریانکا چوپڑہ کا نام پہلے بھی بہت سے شادی شدہ مردوں کے ساتھ جوڑا جا چکا ہے جن میں اکشے کمار اور عاصم مرچنٹ بھی شامل ہیں۔

رانی مکھرجی اور ادیتیہ چوپڑہ
رومینٹک فلموں کے بادشاہ کہلائے جانے والے یش چوپڑہ کے بڑے بیٹے ادیتیہ چوپڑہ پر رانی مکھرجی کے بنگالی حسن نے جادو کرڈالا اور وہ محبت کے ہاتھوں اتنے مجبور ہوئے کہ اپنی پسند سے کئی گئی پہلی شادی بھی ختم کرڈالی۔ یش چوپڑہ رانی اور ادیتیہ کی شادی کے مخالف تھے لیکن ان کی آخری رسومات اور پھر یش چوپڑہ کے گھر ہونے والے ہر فنکشن میں رانی کی گھر کے کسی فرد کی طرح شمولیت نے زمانے کو بتادیا کہ دو دل ایک ہوچکے ہیں۔

مشہور ویٹرن اداکار شترو گھن سنہا نے تو ایک تقریب میں رانی کو رانی چوپڑہ کہہ کرمخاطب کرڈالا اور یہ بھی کہا کہ میں نے صرف حقیقت بیان کی ہے۔ حقیقت کیا ہے، رانی اور ادیتیہ خود سے کچھ بتانے کو تیار نہیں۔

ارمان کوہلی اور تنیشا مکھرجی
رئیلٹی شو’بگ باس7‘ کے گھر رہنے والے تنیشا مکھر جی اور ارمان کوہلی کے بارے میں خبریں یہ ہیں کہ دونوں نے خفیہ طور پر منگنی کر لی ہے۔ فیشن شوز ہوں یا گوا میں دوستوں کے ساتھ پکنک، ہرموقع پر دونوں ساتھ ساتھ نظر آتے ہیں۔میڈیا کے کریدنے پر بھی نہ ارمان اور نہ ہی تنیشا اپنے تعلق کا اقرار کرتے ہیں۔

دونوں واقعی منگنی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں یا پھر یہ سب افواہیں ہیں، یہ تو وقت ہی بتائے گا۔ تنیشا بالی وڈ کی ورسٹائل ایکٹریس کاجول کی چھوٹی بہن ہیں جن کو ”بگ باس“ کے متنازع شو سے شہرت ملی۔

سشانت سنگھ راجپوت اور انکیتا لوکھنڈے
’پوتر رشتہ‘ کے سیٹ پر ملنے والے سشانت اور انکیتا رفتہ رفتہ ایک دوسر ے کی محبت میں گرفتار ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق سشانت سنگھ کے انکیتا کی دوست سے تعلقات تھے لیکن انکیتا سے ملنے کے بعد ان کے سامنے دل ہارگئے۔

سشانت کی 2013 میں ریلیز ہونے والی فلم ’کائی پوچے‘ کو اچھا رسپونس ملا اور وہ آج کل فلم نگری میں مصروف ہیں۔ انکیتا کو انہوں نے ایک ڈانس رئیلٹی شو کے دوران پروپوز کیا۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق سونوں نے گھر والوں کی اجازت سے شادی کرلی ہے لیکن اعلان اس لئے نہیں کررہے کہ دونوں کا ہی کیرئیر اس سے متاثر نہ ہوجائے۔
XS
SM
MD
LG