رسائی کے لنکس

حریری قتل کے ملزمان سےٹربیونل کے سامنے پیش ہونے کی اپیل


حریری قتل کے ملزمان سےٹربیونل کے سامنے پیش ہونے کی اپیل
حریری قتل کے ملزمان سےٹربیونل کے سامنے پیش ہونے کی اپیل

لبنان کے سابق وزیرِاعظم رفیق حریری کے قتل کی تحقیقات کرنے والے عالمی ٹربیونل کے سربراہ نے مقدمہ کے چار مشتبہ ملزمان پر زور دیا ہے کہ وہ ٹربیونل کے سامنے پیش ہوجائیں۔

اقوامِ متحدہ کی حمایت سے قائم کیے جانے والے ٹربیونل کے سربراہ جج انتونیو کیسیسے کی جانب سے جمعرات کو جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ چاروں ملزمان ٹربیونل کے سامنے بذاتِ خود پیش ہونے کے بجائے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بھی بیان ریکارڈ کرا سکتے ہیں۔

تاہم جج کیسیے کے بقول اس طریقے کے اختیار کرنے کے باوجود ان ملزمان کو ٹربیونل میں اپنی نمائندگی کے لیے وکلاء کا تقرر کرنا ہوگا۔

اپنے بیان میں جج نے کہا لبنانی حکام ملزمان کو حراست میں لینے سے قاصر رہے ہیں۔ انہوں نے مشتبہ افراد کو یقین دلایا کہ ٹربیونل کی کارروائی شفاف انداز میں انجام دی جائے گی۔

واضح رہے کہ مقدمہ میں مطلوب چاروں مشتبہ افراد کا تعلق مسلح لبنانی تنظیم حزب اللہ سے ہے۔ تاہم حزب اللہ حریری کے قتل میں ملوث ہونے کے الزام کا انکار کرتی آئی ہے۔

رفیق حریری اور 22 دیگر افراد 2005ء میں دارالحکومت بیروت میں کیے گئے ایک ٹرک حملے میں ہلاک ہوگئے تھے۔

XS
SM
MD
LG