خلیج کی دو ریاستوں نے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ لبنان سے باہر نکل آئیں۔
قطر اور متحدہ عرب امارات نے ہفتے کے روز لبنان میں موجود اپنے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ وطن واپس آجائیں اورایسے شہری جو لبنان جانے کے خواہشمند ہیں اُنھیں ایسا نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
ان ممالک کے سرکاری خبررساں اداروں نے شمالی لبنان کی بندگاہ کے شہر طرابلس میں شام کے حامی اور مخالف گروہوں کے خلاف جھڑپوں کے واقعات کی نشاندہی کی ہے۔
گذشتہ ایک ہفتے کے دوران وقفے وقفے سے طرابلس میں ہونے والے واقعات میں کم از کم 8افراد ہلاک ہوئے ہیں، اورخطرہ اس بات کا ہے کہ شام میں جاری لڑائی ہمسایہ ملک کے جنوبی علاقے تک پھیل جائے گی۔