رسائی کے لنکس

لیبیا: عبوری حکومت کے جنگجوؤں کی سرت کی جانب پیش قدمی


لیبیا: عبوری حکومت کے جنگجوؤں کی سرت کی جانب پیش قدمی
لیبیا: عبوری حکومت کے جنگجوؤں کی سرت کی جانب پیش قدمی

لیبیا کی قومی عبوری کونسل کے جنگجو سابق صدر معمرقذافی کے آبائی قصبے سرت پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور ہفتے کے روز شدید آندھی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انہوں نے پیش قدمی میں کچھ کامیابی حاصل کی۔

ہفتے کے روز عبوری حکومت کے جنگجو قصبے کے اس کانفرنس سینٹر میں داخل ہوگئے ، جسے قذافی کے حامی جنگجو اپنے ایک مرکز کےطور پر استعمال کررہے تھے۔

لڑائی کے دوران شدید آندھی آنے کے باعث حملے کی شدت میں کمی آ گئی اور جان بچا کر شہر چھوڑنے والوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔

قومی عبوری کونسل کے جنگجو گذشتہ تین ہفتوں سے قصبے کا کنٹرول حاصل کرنے کی کوششیں کررہے ہیں۔

سرت کا شہر، دارالحکومت طرابلس سے تقریباً 360 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اور یہ ان چند علاقوں میں سے ایک ہے جن پرابھی تک قذافی کے حامیوں کا قبضہ ہے۔

XS
SM
MD
LG