رسائی کے لنکس

سرت پر قبضے کے لیے جاری لڑائی میں شدت


سرت پر قبضے کے لیے جاری لڑائی میں شدت
سرت پر قبضے کے لیے جاری لڑائی میں شدت

لیبیا میں حکومتی فورسز کی معمر قذافی کے آبائی شہر سرت پر کارروائیاں جاری ہیں جب کہ سابق حکمران نے عوام سے کہا ہے کہ وہ عبوری حکومت کے خلاف مظاہرے کریں۔

جمعہ کو لڑائی کا مرکز Ouagadougou کانفرنس سنٹر تھا جو قذافی کے حامی جنگجوؤں کا گڑھ ہے۔

عبوری قومی کونسل کے کمانڈروں نے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ آئندہ چند روز میں شہر کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیں گے۔ اُن کے جنگجوؤں نے شہر کے مشرقی اور مغربی اطراف سے پیش قدمی کی ہے۔

دارالحکومت طرابلس کے مشرق میں 400 کلومیٹر دور واقع سرت ان چند علاقوں میں سے ایک ہے جو سابق حکمران معمر قذافی کے حامیوں کے قبضے میں ہیں۔

دریں اثناء جمعرات کو نشر ہونے والے ایک صوتی پیغام میں قذافی نے ان ترقی پذیر ملکوں کے رہنماؤں کو خبردار کیا ہے جو عبوری حکومت کی پشت پناہی کر رہے ہیں، کہ وہ نیٹو اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے ایسی ہی اور کونسلیں بنا کر انھیں بھی’’ایک ایک کرکے‘‘ تبدیل کر دیے جانے کے لیے تیار رہیں۔

شام کے ٹی وی پر نشر ہونے والے اس پیغام میں معمر قذافی نے لیبیائی عوام سے کہا ہے کہ وہ لاکھوں کی تعداد میں عبوری حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئیں۔

لیبیا کے سابق حکمران کے حدود اربعہ سے متعلق کچھ واضح نہیں ہے اور نہ ہی یہ معلوم ہوسکتا ہے کہ یہ صوتی پیغام کب ریکارڈ کیا گیا تھا۔ ستمبر کے وسط کے بعد یہ ان کا پہلا پیغام تھا۔

XS
SM
MD
LG