رسائی کے لنکس

قذافی کے بعد لیبیا کے مستقبل پر غور کے لیے عالمی اجلاس


معمر قذافی اور ان کے صاحبزادے سیف الاسلام
معمر قذافی اور ان کے صاحبزادے سیف الاسلام

معمر قذافی کے بعد لیبیا کے مستقبل پر بات چیت کے لیے عالمی رہنماؤں کا اجلاس جمعرات کو فرانس میں منعقد ہورہا ہے۔

پیرس میں ہونے والی اس کانفرنس میں لیبیا کی قومی عبوری کونسل کو تسلیم کرنے اور نہ کرنے والے ممالک سمیت تقریباً 60ممالک کے حکام شریک ہورہے ہیں۔

حکام کو توقع ہے کہ عبوری کونسل کے رہنما مصطفی عبدالجلیل 18ماہ میں نئے آئین کی تشکیل اور انتخابات کے انعقاد سے متعلق کوئی لائحہ عمل ترتیب دیں گے۔

فرانس کے صدر نکولس سارکوزی اور برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی میزبانی میں منعقد ہونے والی اس کانفرنس کے شرکا میں نیٹو کے سیکرٹری جنرل ، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور امریکہ کی وزیر خارجہ بھی شامل ہیں۔ لیبیا پر نیٹو کی فضائی کارروائیوں کی مخالفت کرنے والے ممالک چین اور روس بھی اپنے نمائندے کانفرنس میں بھیج رہے ہیں۔

یہ اجلاس ایک ایسے وقت ہورہا ہے جب عبوری کونسل نے معمرقذافی اور ان کی حامی فوجوں کو ہفتہ تک ہتھیار ڈالنے اور اپنے زیر قبضہ علاقوں کا کنٹرول حوالے کرنے کی مہلت دے رکھی ہے۔

XS
SM
MD
LG