رسائی کے لنکس

مصراتہ میں شدید لڑائی، 17 افراد ہلاک

A bus traveling from Newtown, Connecticut, to Monroe stops in front of 26 angels along the roadside on the first day of classes for Sandy Hook Elementary School students since the December 14, 2012 shooting.

لیبیا کے رہنما معمر قذافی کی وفادار فورسز نے مغربی شہر مصراتہ میں فائرنگ اور گولہ باری کرکے 17 افراد کو ہلاک کر دیا، جب کہ مشرقی شہر اجدابیا میں راکٹ حملوں نے باغیوں اور شہریوں کو بھاگنے پر مجبور کر دیا۔

مصراتہ میں ہونے والی لڑائی میں کم از کم 47 افراد زخمی بھی ہوئے جب کہ معمر قذافی کے حامیوں نے ایک عارضی طبی مرکز کو بھی نشانہ بنایا۔

سرکاری افواج نے گذشتہ سات ہفتوں سے اس شہر کا محاصرہ کر رکھا ہے جس کی وجہ سے یہاں انسانی بحران کی صورت حال پیدا ہو گئی ہے اور اطلاعات کے مطابق لڑائی میں سینکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اتوار کو لیبیائی شہریوں کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی فضائی کارروائی کی اقوام متحدہ سے منظوری کا ایک ماہ مکمل ہو گیا۔

لندن میں برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ اُن کا ملک لیبیا میں زمینی فوجی دستے نہیں بھیجے گا۔ نیٹو اتحاد معمر قذافی کی وفادار فورسز پر متعدد فضائی حملے کر چکا ہے۔

XS
SM
MD
LG