رسائی کے لنکس

مشرقی لیبیا میں شدید جھڑپیں


مشرقی لیبیا میں شدید جھڑپیں
مشرقی لیبیا میں شدید جھڑپیں

لیبیا کے لیڈر معمر قذافی کی حامی فوجوں نے اتوار کو مشرقی شہر اجدابیا کے قریب باغیوں کے ٹھکانوں پر حملے کیے ہیں۔

فوری طور پر یہ واضح نہیں کہ اس کارروائی میں کوئی جانی نقصان ہوا یا نہیں۔ ایک روز قبل شہر کے مغربی حصے میں ہونے والی لڑائی میں کم از کم سات افراد ہلاک اور ستائیس زخمی ہوگئے تھے۔

ہفتہ کو دو دیگر لیبیائی شہروں میں بھی لڑائی کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔ ان میں تیل پیدا کرنے والے بریگا اور مغربی شہر مصراتہ شامل ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مصراتہ میں باغیوں اور حکومت کی حامی افواج میں ہونے والی جھڑپیں بہت شدید تھیں۔ باغیوں نے الزام لگایا ہے کہ لڑائی کے دوران سرکاری فوج نے اُن پر خطرناک کلسٹر بموں سے حملے کیے لیکن معمر قذافی کے حامیوں نے اس کی تردید کی ہے۔

برطانوی نیوز ایجنسی رائٹرز کو باغیوں کے ایک ترجمان نے بتایا ہے کہ کم سے ایک سو کلسٹر بم مصراتہ کے ایک صنعتی حصے پر پھینکے گئے۔

کالعدم قرار دیے گئے اس بم میں بھرے بارود کے پھٹنے کے بعد مسلسل چھوٹے چھوٹے دھماکوں کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے جو بڑے پیمانے پر تباہی کا باعث بنتا ہے۔ اس خطرناک خاصیت کے باعث کئی ملکوں نے کلسٹر بموں کے استعمال پر پابندی لگا رکھی ہے۔

لیبیا میں تازہ جھڑپیں ایک ایسے وقت ہوئی ہیں جب پچھلے ایک ہفتے کے دوران اس تصادم کو کم کرنے کی کوششوں کے لیے نئی سفارتی کوششیں کی گئی ہیں۔ ان میں برلن میں نیٹو کا اجلاس اور مصر میں عرب، افریقی اور یورپی وفود کے اجلاس شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG