رسائی کے لنکس

طرابلس پر نیٹو کے فضائی حملے


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

نیٹو نے لیبیا کے دارالحکومت طرابلس پر اتوار کی صبح فضائی حملے کیے ہیں۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ لیبیا کے رہنما معمر قذافی کی ایک رہائش گاہ کے نزدیک کم از کم ایک دھماکے کی آواز سنی گئی۔

سرکاری ٹی وی نے بھی طرابلس پر حملوں کی خبر دی ہے لیکن ان کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

تازہ کارروائیوں میں جانی نقصانات کی فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ملی۔ ہفتہ کو بمباری کے کم از کم چھ واقعات میں سے ایک میں طرابلس میں اہم فوجی تنصیب کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔

نیٹو کی فضائی کارروائیوں کا مقصد شہریوں کا تحفظ اور لیبیائی حکومت کے فوجی اہداف کو نشانہ بنانا ہے۔

XS
SM
MD
LG