رسائی کے لنکس

لیبیا: طرابلس پر نیٹو کی بمباری، متعدد ہلاکتیں


لیبیا: طرابلس پر نیٹو کی بمباری، متعدد ہلاکتیں
لیبیا: طرابلس پر نیٹو کی بمباری، متعدد ہلاکتیں

لیبیا کی حکومت نے کہاہے کہ ہفتے کے روز طرابلس پر نیٹو جنگی طیاروں کی بمباری سے کئی افراد ہلاک ہوئے اور املاک کو نقصان پہنچا۔

اسی اثناء میں ایک حکومتی ترجمان نے کہا ہے کہ لیبیا امریکہ کے ساتھ مزید بات چیت کرنا چاہتا ہے لیکن اسے باغیوں کے ساتھ مذاکرات میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

موسیٰ ابراہیم نے یہ بیان تیونس میں امریکی اورلیبیا کے عہدے داروں کے درمیان مذاکرات کے ایک ہفتے بعد جمعے کو دیر گئے نامہ نگاروں سے گفتگو کےدوران دیا۔

امریکہ نے ان مذاکرات کو محض ایک بار کی ایسی ملاقات قرار دیا ہے جس کا مقصد معمرقذافی کو یہ واضح پیغام دینا تھا کہ وہ اقتدار سے الگ ہوجائیں۔

جمعے کی صبح اٹلی نے کہا تھا کہ وہ لیبیا کے حزب اختلاف کے ساتھ مل کر طرابلس کے لیے ایک سیاسی پیش کش کا مسودہ تیار کررہاہے جس میں فائربندی کے ساتھ ساتھ مسٹر قذافی کے استعفےٰ کا مطالبہ بھی شامل ہوگا۔

وزیر خارجہ فرانکو فراٹینو نے ان منصوبوں کا اعلان حزب اختلاف کی عبوری قومی کونسل کے نائب علی العصاوی سے ملاقات کے بعدکیا۔ دونوں فریقوں کا کہناہے کہ لیبیا کے مستقبل میں مسٹر قذافی کا کوئی کردار نہیں ہوگا۔

اٹلی کے وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ یہ منصوبہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بن کی مون کے لیبیا کے لیے خصوصی نمائندے کو پیش کریں گے۔

ایک اور خبر کے مطابق ایک فرانسیسی خبررساں ادارے ہفتے کے روز کہا کہ صدر قذافی کی وفادار فورسز نے جنوب مغربی شہر کا کنٹرول باغیوں سے چھین لیاہے۔

XS
SM
MD
LG