رسائی کے لنکس

لیبیا: عبوری کونسل نے سرت کے کافی رقبے کا کنٹرول سنبھال لیا


طرابلس: امریکی وزیر خارجہ کی لیبیائی فوجیوں سے ملاقات
طرابلس: امریکی وزیر خارجہ کی لیبیائی فوجیوں سے ملاقات

این ٹی سی کا کہنا ہے کہ مسٹر قذافی کے آبائی شہر سرت پر فتح حاصل کرنےپر وہ ملک کو آزاد کرالینے کا اعلان کریں گے

لیبیا کے ساحلی شہر سرت میں شدید لڑائی جاری ہے جہاں عبوری حکومت کی افواج نے سابق لیڈر معمر قذافی کے وفادار جنگجوؤں کے خلاف ایک بار پھر کارروائی شروع کی ہے، جس سے قبل قذافی کےسخت گیرحامیوں نے اُنھیں پسپہ کردیا تھا۔

قومی عبوری کونسل (این ٹی سی) کے مسلح افراد نے بدھ کو بتایا کہ اُنھوں نے قذافی کے حامیوں کوایک چھوٹے سے محلے کے اندرمقید کر رکھا ہے، تاہم اُنھیں اب بھی سخت مزاحمت کا سامنا ہے۔

این ٹی سی کا کہنا ہے کہ مسٹر قذافی کے آبائی شہر سرت پر فتح حاصل کرنےپر وہ ملک کو آزاد کرالینے کا اعلان کریں گے۔

بدھ ہی کے روزعربوں کی نمائندگی کرنے والے ’الشرق الاوسط‘ اخبار نے لیبیا کے قائم مقام وزیرِ اعظم محمود جبریل کے حوالے سے بتایا ہے کہ مسٹر قذافی نیجر، الجزائر اور لیبیا کے وسیع جنوبی ریگستان کے درمیان کہیں موجود ہیں۔

مسٹر جبریل نے کہا کہ جنوب میں ایک علیحدہ ریاست قائم کرنے یا شمال کی طرف پیش قدمی کرکے نئی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی غرض سے سابق لیڈر سوڈان کے جنگجو بھرتی کرنے کی کوشش میں ہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ انقلابی فورسز کے سیاسی اختلافات سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہوئے مسٹر قذافی دوبارہ اقتدار میں آنا چاہتے ہیں۔ تاہم،ا ِس رپورٹ کی تصدیق نہیں ہوپائی۔

منگل کے روز لیبیا کے دورے کے دوران امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن نے مسٹر قذافی کے بارے میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اُنھیں توقع ہے کہ وہ پکڑا یا مارا جائے گا۔

اپنے دورے کے دوران ہلری کلنٹن نےتعلیمی پروگرام اور زخمی جنگجوؤں کی طبی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کئی لاکھ ڈالرز دینے کا وعدہ کیا۔ اُنھوں نے یہ بھی کہا کہ مسٹر قذافی کے دور میں اکٹھے کیے گئے ہتھیاروں کے انبار کو حاصل کرنے اور کیمیاوی ہتھیاروں کو تباہ کرنے کی مد میں مزید رقوم فراہم کی جائیں گی۔

امریکی عہدے داروں کا کہنا ہے کہ تنازعہ کے آغاز سے اب تک امریکہ نے لیبیا کو 13کروڑ ڈالر کی مجموعی ا مداد فراہم کی ہے۔

XS
SM
MD
LG