رسائی کے لنکس

یورپی یونین نے بن غازی میں اپنا سفارتی دفتر کھول دیا


Prang ghar village
Prang ghar village

معمر قذافی کی قیادت کے بغیرایک جمہوری لیبیا کے حصول کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے یورپی یونین نے مشرقی لیبیا میں باغیوں کی محفوظ پناہ گاہ بن غازی میں اپنا ایک سفارتی دفتر قائم کیا ہے۔

یورپی یونین کی اعلیٰ سفارت کار، کیتھرین ایشٹن نے اتوار کے دِن بن غازی کے طبستی ہوٹل میں دفتر کا افتتاح کیا، جہاں بڑی تعداد میں حفاظتی محافظ تعینات تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ یورپی یونین کا مقصد اب اور آئندہ لیبیا کے عوام کی حمایت کرنا ہے ۔

دفتر کا مقصد باغیوں کی محفوظ پناہ گاہ کو 27ملکی بلاک کے ساتھ ملانا ہے، اور اِس کے باعث باغیوں کے لیے بڑھتی ہوئی بین الاقوامی منظوری دلانے میں مدد ملے گا۔ فرانس، اٹلی اور دیگر ملکوں نے پہلے ہی سرکاری طور پر باغیوں کو تسلیم کر لیا ہے، جب کہ بات چیت کا آغاز کرنے کی غرض سے امریکہ نے باغیوں کے مشرقی علاقے میں سفارت کاروں کو بھیجا ہے۔
ایشٹن، شورش کے آغاز سے اب تک باغیوں کے زیرِ قبضہ لیبیائی علاقے کادورہ کرنے والی پہلی اعلیٰ ترین غیر ملکی عہدے دار ہیں۔

لیبیا میں باغیوں اور لیڈر معمر قذافی کی حامی افواج کے درمیان تنازعہ مہینوں سےجاری ہے۔

XS
SM
MD
LG