رسائی کے لنکس

لیبیا: گولہ باری کے بعد باغیوں کی پسپائی


لیبیا: گولہ باری کے بعد باغیوں کی پسپائی
لیبیا: گولہ باری کے بعد باغیوں کی پسپائی

لیبیا میں حکومت کی حامی فوجوں نے اجدابیا (Ajdabiya) کے قریب باغیوں پر گولہ باری کر کے اُن کی پیش قدمی کو روک دیا ہے۔

تیل کی پیدوار والے علاقے بریگہ (Brega) کی جانب باغیوں کی پیش قدمی جاری تھی لیکن ہفتہ کو اس حملے کے بعدوہ پسپائی پر مجبور ہو گئے۔

لیبیا کے لیڈ ر معمر قذافی کے خلاف مظاہروں کے بعد بریگہ پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے حکومت کی حامی فوجوں اور باغیوں کے درمیان لڑائی جاری ہے اور اس علاقے پر قبضہ کھونے کے بعد کئی بار سرکاری فورسز نے دوبارہ اس کا کنٹرول حاصل کیا۔

دریں اثنا ء ریڈ کراس کی ادویات سے لدھی کشتی مصراتہ (Misrata) کے علاقے میں پہنچ گئی ہے ۔ معمر قذافی کی حامی فورسز نے کئی ہفتوں سے اس علاقے کا محاصرہ کر رکھا ہے۔ مغربی لیبیا میں یہ واحد علاقہ ہے جہاں باغیوں کا قبضہ بحال ہے۔

XS
SM
MD
LG