رسائی کے لنکس

معمر قذافی کی گرفتاری کیلئے عالمی عدالت میں درخواست دائر


معمر قذافی کی گرفتاری کیلئے عالمی عدالت میں درخواست دائر
معمر قذافی کی گرفتاری کیلئے عالمی عدالت میں درخواست دائر

لیبیا کے رہنما معمر قذافی ، ان کے ایک بیٹے اور خفیہ ادارے کے سربراہ کی گرفتار ی کے لئے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرلیا گیا ہے۔ عالمی عدالت کے ہی ایک وکیل لوئیس مورینو اوکمپونے عدالت سے معمر قذافی ، ان کے ایک بیٹے سیف الاسلام اور لیبیا کے خفیہ ادارے کے سربراہ عبداللہ الصنوصیکی انسانیت کے خلاف جرائم کی پاداشت میں وارنٹ گرفتاری جاری کرنیکے لئے درخواست دائر کی ہے۔

پیر کے روز ہیگ میں لوئیس مورینو اوکمپو کاکہنا تھا کہ ان کے پاس مذکورہ تینوں افراد کے خلاف ثبوت موجود ہیں ۔ عبداللہ کے بارے میں لوئیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے معمر کے اقتدار کو بچانے کی غرض سے انسانیت کے خلاف بھیانک جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔

لوئیس کا مزیدکہنا ہے کہ معمر قذافی نے اپنی حکومت کے خلاف فروری سے جاری عوامی مظاہروں کو بے دردی کے ساتھ کچلنے کے لیئے بذات خود احکامات جاری کئے۔

دوسری جانب روسی وزیر خارجہ سرگئی لیوروف نے پیر کے روز کہا کہ قذافی کے نمائندے منگل کو مذاکرات کی غرض سے ماسکو پہنچ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ باغیوں کے نمائندے اس کے بعد مذاکرات کے لئے روس کا دورہ کریں گے ۔

عالمی عدالت انصاف کے وکیل کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی 74صفحات پر مشتمل دستاویزی ثبوت عدالت کے روبرہ پیش کریں گے۔ ان میں اس بات کے ثبوت موجود ہیں کہ کس طرح معمر قذافی نے اپنے ہی عوام کے خلاف حملے کی ہدایات جاری کیں۔

عدالت ان ثبوتوں کا بغور جائزہ لینے کے بعد گرفتار ی کے وارنٹ جاری کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرے گی تاہم اس کارروائی میں چند ہفتوں کا وقت لگ سکتا ہے۔

XS
SM
MD
LG