رسائی کے لنکس

لیبیا: غیر ملکی صحافی رہا


لیبیا: غیر ملکی صحافی رہا
لیبیا: غیر ملکی صحافی رہا

چند غیر ملکی صحافی جنھیں لیبیائی لیڈر معمر قذافی کی حامی افواج نے بند کر رکھا تھا کو اچانک چھوڑ دیا گیا ہے۔

بدھ کے روز اندازاً 35 صحافیوں کو آزاد کیا گیا، جہاں پر طرابلس کے ریکزوس ہوٹل میں اُنھیں چار روز تک زیرِ حراست رکھا گیا۔

اُن کی رہائی کے بارے میں فور ی طور پر کچھ معلوم نہیں ہو سکا۔ تاہم، بین الاقوامی ریڈ کراس کے نمائندوں کی ہوٹل میں آمد کے تھوڑی ہی دیر بعد اُن کی رہائی عمل میں آئی، جِس کا کنٹرول قذافی کی حامی فورسز کے پاس تھا۔

سی این این کے نامہ نگار میتھیو چھانس اُن زیرِ حراست صحافیوں میں شامل تھے ، جِنھیں بہت ہی خراب اور دہشت ناک نوعیت کےحالات بتایا گیا ہے۔ اُنھوں نے سی این این کو بتایا کہ صورتِ حال اُس وقت تبدیل ہوئی جب قذافی کے حامی جنگجوؤں نے، جنھوں نے ہوٹل کا کنٹرول سنبھال رکھا تھا، محسوس کیا کی لیبیائی لیڈر کی حکومت ختم ہو چکی ہے۔

صحافیوں نے بتایا کہ ہوٹل کے باہر اُنھیں ریڈ کراس کے نمائندے ملے جنھوں نے اُنھیں ایک دوسرے مقام منتقل کیا۔

رہا ہونے سے قبل کچھ صحافیوں نے گاڑیوں سے باہر کتبے آویزاں کر رکھے تھے جِن میں TVاور Do Not Shoot کے الفاظ لکھے ہوئے تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ ہوٹل کے قریب نشانہ باز تعنات تھے۔

کچھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہوٹل میں اشیائے استعمال کی رسد کم ہوتی جارہی ہے۔

XS
SM
MD
LG