رسائی کے لنکس

لیبیا: پولیس کے تربیتی مرکز پر ٹرک بم حملہ، درجنوں ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

یہ واقعہ زلیتن نامی علاقے میں پیش آیا جس کے میئر مفتاح کا کہنا ہے کہ جس وقت یہ دھماکا ہوا اس وقت سیکڑوں افراد یہاں تربیتی سرگرمیوں میں مصروف تھے۔

لیبیا میں جمعرات کو پولیس کے ایک تربیتی مرکز پر ہونے والے ٹرک بم حملے میں کم ازکم 60 افراد ہلاک ہوگئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ زلیتن نامی علاقے میں پیش آیا جس کے میئر مفتاح حامدی کا کہنا ہے کہ جس وقت یہ دھماکا ہوا اس وقت سیکڑوں افراد یہاں تربیتی سرگرمیوں میں مصروف تھے۔

میئر مفتاح حامدی کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت زیرتربیت اہلکار اپنی سرگرمیوں کے لیے جمع ہو رہے تھے۔

زلیتن دارالحکومت طرابلس اور ساحلی شہر مصراتہ کے درمیان ایک چھوٹا سا شہر ہے۔ مقامی آبادی نے فوری طور پر جائے وقوع سے زخمیوں کو مصراتہ کے اسپتالوں میں منتقل کیا۔

تاحال اس واقعے کی ذمہ داری کسی فرد یا گروہ نے قبول نہیں کی ہے لیکن یہاں داعش سمیت بعض دیگر انتہا پسند گروپ سرگرم ہیں جو ایسے پرتشدد واقعات میں ملوث رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG