رسائی کے لنکس

لیبیا: انٹیلی جنس سربراہ ہلاک


فائل
فائل

اہل کاروں نے بتایا ہے کہ ابراہیم سنوسی کو جمعرات کے دِن اُس وقت ہلاک کیا گیا جب وہ اپنی موٹر گاڑی میں بن غازی جا رہے تھے

مسلح افراد نے مشرقی لیبیا کےانٹیلی جنس سربراہ کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا ہے۔

اہل کاروں نے بتایا ہے کہ ابراہیم سنوسی کو جمعرات کے دِن اُس وقت ہلاک کیا گیا جب وہ اپنی موٹر گاڑی میں بن غازی جا رہے تھے۔

لیبیا کی مرکزی حکومت مسلح گروہوں اور ملیشیاؤں کو ضابطے میں لانے کی کوشش کر رہی ہے، جو اُن سابق باغیوٕں پر مشتمل ہے جنھوں نے 2011ء میں معمر قذافی کی معذولی میں کردار ادا کیا تھا۔

خصوصی طور پر بن غازی میں صورتِ حال عدم استحکام کا شکار ہے، جہاں گذشتہ ہفتے ایک خودکش حملے میں سکیورٹی افواج کو ہدف بنایا گیا تھا۔

سنہ 2012میں مذہب پرست مسلح افراد نے حملہ کرکے امریکی سفیر اور تین دیگر امریکی شہریوں کو ہلاک کر دیا تھا، جس واقعے کے بعد، متعدد ممالک نے شہر میں قائم اپنے قونصل خانے بند کردیے تھے۔
XS
SM
MD
LG