رسائی کے لنکس

لائف اِن امریکہ: امریکی صدور کے بارے میں دلچسپ معلومات عامہ


لائف اِن امریکہ: امریکی صدور کے بارے میں دلچسپ معلومات عامہ
لائف اِن امریکہ: امریکی صدور کے بارے میں دلچسپ معلومات عامہ

بھارت میں تاج محل دیکھتے ہوئے بلند آواز میں بولنے والے صدر کون تھے جو اپنی آواز کی بازگشت سننا چاہتے تھے؟

امریکہ میں ہر سال جنوری میں ’ پریزیڈنٹس ڈے ہالی ڈے‘سےہفتوں قبل سیاحوں کے لیے ایک دلچسپ کتابچہ چھپتا ہے جس کا نام ہے Exclusively Presidential Triviaجس کے مصنف ہیں اینتھونی پِچ۔

یہ کتاب 650مختصر مگر بے حد دلچسپ سوال اور اُن کے جواب پر مشتمل ہوتی ہے۔اینتھنی پِچ واشنگٹن کے رہنے والے ایک مصنف اور ٹور گائیڈ ہیں۔

اُنھوں نے ابراہم لنکن کے قتل کے بارے میں بھی ایک کتاب تحریر کی ہے۔ وہ 1814ء میں برطانوی فوجیوں کی طرف سے واشنگٹن کو نذر آتش کرنے کے بارے میں بھی تحریر کر چکے ہیں۔

بقول اینتھونی پِچ کے، کتاب میں وہ ایسے حقائق سامنے لاتے ہیں جوپڑھنے والوں کی یادداشت کے لیے مہمیز اور تاریخ میں دلچسپی پیدا کرتے ہیں۔

کتاب میں شامل ایک سوال یہ ہے کہ 1963ء میں جب صدر کینیڈی پر گولی چلائی گئی تو جبلی ہاروے آسوال کتنے فاصلے پر تھا۔ یہ فرض کرتے ہوئے کہ آپ کے خیال میں اُسی نے کینیڈی پر گولی چلائی؟ اِس کا جواب ہے، یہ فاصلہ 81میٹر تھا۔

بھارت میں تاج محل دیکھتے ہوئے بلند آواز میں بولنے والے صدر کون تھے جو اپنی آواز کی بازگشت سننا چاہتے تھے؟وہ امریکی صدر لِنڈن جانسن تھے۔

پھر کتاب میں شامل ایک سوال یہ ہے کہ کیا آپ جانتے ہیں کہ جمی کارٹر نے صدر فرینکلن روزویلٹ کی انتظامیہ کے دور میں وائٹ ہاؤس میں بطور شیف کام کیا؟ لیکن، یہ شیف وہ جمی کارٹر نہ تھے جو بعد کو صدر بنے۔

امریکہ میں کتنی ریاستوں کے دارالحکومت ایسے ہیں جِن کے نام امریکی صدور کے ناموں پر ہیں؟ یہ تعداد محض چار ہے، یعنی مزوری میں جیفرسن سٹی، ریاست نبراسکا میں لنکن، ویسکانسن میں میڈیسن اور ریاست مسی سی پی میں جیکسن۔

اگر اپنے منصب پر قائم صدر اور نائب صدر دونوں ہی انتقال کر جائیں، تو صدارتی منصب کون سنبھالے گا؟ جواب: ایوانِ نمائندگان کے اسپکیر۔

آڈیو رپورٹ سنیئے:

XS
SM
MD
LG