رسائی کے لنکس

Fazal
Fazal

ایکسٹینشن دینے کی روایت آگے نہیں بڑھنے دیں گے: مولانا فضل الرحمان

جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمارے اداروں کے سربراہ اپنی ایکسٹینشن کے لیے فکر مند ہیں اپنے اداروں کی اصلاح اور تقویت کے لیے فکر مند نہیں ہے۔

11:51 12.9.2024

عمران خان کی ممکنہ ملٹری حراست کے خلاف درخواست پر حکومت سے جواب طلب

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیرِ اعظم اور تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان کی ممکنہ ملٹری حراست اور ٹرائل کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت سے 16 ستمبر تک جواب طلب کر لیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے جمعرات کو عمران خان کی درخواست پر سماعت کی۔ اس سے قبل رجسٹرار آفس نے اس درخواست پر اعتراض لگایا تھا۔ تاہم فاضل جج نے اعتراضات دور کر تے ہوئے رجسٹرار آفس کو درخواست پر نمبر لگانے کی ہدایت کی۔

جسٹس میاں گل حسن نے استفسار کیا کہ وزراء کی طرف سے عمران خان کے ملٹری ٹرائل کی دھمکی دی گئی۔ سویلین کا ملٹری ٹرائل درخواست گزار اور عدالت کے لیے باعثِ فکر ہے۔
فاضل جج نے کہا کہ درخواست گزار کے وکیل کہتے ہیں کہ فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے بیان آیا ہے۔ اگر ایسا ہے تو فیڈریشن کی طرف سے واضح مؤقف آنا چاہیے۔کمرۂ عدالت میں موجود ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت سے درخواست کی کہ پہلے درخواست پر عائد اعتراضات کا فیصلہ کر لیا جائے جس پر جسٹس گل حسن نے کہا کہ وہ درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کر رہے ہیں۔

جسٹس گل حسن نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل سے متعلق فیصلہ موجود ہے۔ جواب دیں کہ کیا عمران خان کے ملٹری ٹرائل کا معاملہ زیرِغور ہے؟اگر ایسا کچھ زیرِ غور ہوا تو پھر ہم اس کیس کو سن کر فیصلہ کریں گے۔

عدالت نے کیس کی سماعت 16 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

مزید پڑھیے

12:01 12.9.2024

سپریم کورٹ: خاتون کو وراثت میں حصہ دینے کا فیصلہ برقرار

سپریم کورٹ نے ڈیرہ اسماعیل خان کی زیتون بی بی نامی خاتون کو وراثت میں حصہ دینے کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے درخواست گزار بھائیوں کی نظرثانی اپیلیں خارج کر دیں۔

اعلیٰ عدالت نے 2022 میں زیتون بی بی کا وراثتی حق تسلیم کیا تھا جنہیں بھائیوں نے 48 سال سے وراثتی حق سے محروم رکھا ہوا تھا۔زیتون بی بی کے بھائیوں میاں دین محمد اور میاں فاروق نے عدالتی فیصلے پر نظر ثانی اپیلیں دائر کی تھیں۔

جمعرات کو جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے نظر ثانی اپیلیوں پر سماعت کی تو درخواست گزار کے وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر بینچ نے برہمی کا اظہار کیا۔

جسٹس منیب اختر نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر واضح کیا تھا اب التوا نہیں ملے گا۔ وکیل کی بیماری اس نوعیت کی نہیں کہ التوا دیا جائے۔

عدالت نے درخواست گزاروں کی اپیلیں خارج کرتے ہوئے زیتون بی بی کو وراثت میں حق دینے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

12:06 12.9.2024

قومی اسمبلی کی نشست این اے 171 رحیم یار خان پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ

پاکستان کی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 171 رحیم یار خان میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے جب کہ الیکشن کمیشن نے پولنگ اسٹیشنز پر ووٹرز کے موبائل استعمال کرنے پر نوٹس لے لیا ہے۔

صوبائی الیکشن کمشنر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ریٹرننگ افسر کو ووٹ کی رازداری کو یقینی بنانے پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی ہے۔ تمام پریذائیڈنگ افسران اور سیکیورٹی عملے کو انتخابی ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کرانے کا بھی کہا ہے۔

بیان کے مطابق ووٹ کی رازداری کو پامال کر نے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ووٹرز سے بھی درخواست ہے وہ موبائل فون کے بغیر پولنگ اسٹیشن میں داخل ہوں۔

12:38 12.9.2024

وفاقی وزیر توانائی کی کرونا علامات کے باوجود قومی اسمبلی آمد 

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کرونا کی علامات کے باوجود قومی اسمبلی کے ایوان میں پہنچ گئےجنہیں اپوزیشن کے اعتراض کے بعد اسمبلی ہال سے واپس جانا پڑا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اویس لغاری ماسک پہن کر ایوان میں آئے اور انہوں نے ڈپٹی اسپیکر سید میر غلام مصطفیٰ شاہ کو بتایا کہ انہوں نے کرونا ٹیسٹ نہیں کرایا لیکن کرونا کی علامات ہیں۔

اپوزیشن ارکان نے وزیرِ توانائی سے کہا کہ اگر کرونا علامات ہیں تو آپ ایوان سے چلے جائیں۔

اویس لغاری نے کہا کہ میرا تو دل کرتا ہے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو چپھی ڈال لوں۔

اویس لغاری نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سے مصافحہ کرنے کی بھی کوشش کی جس پر انہوں نے وزیر کا ہاتھ جھٹک دیا۔

ڈپٹی اسپیکر نے وفاقی وزیر سے کہا کہاگر آپ کو کرونا کی علامات ہیں تو آپ ایوان سے چلے جائیں۔

اپوزیشن ارکان کے مطالبے اور ڈپٹی اسپیکر کی ہدایت پر وزیر توانائی اویس لغاری کو ایوان سے سوالات کے جوابات دیے بغیر واپس جانا پڑا جس کے بعد ڈپٹی اسپیکر نے پاور ڈویژن کے سوالات مؤخر کر دیے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG