رسائی کے لنکس

جسٹس یحییٰ آفریدی کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری

ایوانِ صدر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صدرِ مملکت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کی تعیناتی 26 اکتوبر سے تین سال کے لیے کی ہے اور یہ تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے (3)، 177 اور 179 کے تحت کی ہے۔

08:31

پاکستان میں گزشتہ روز پیش آںے والے واقعات سے متعلق جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔

09:11

صدرِ پاکستان نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو ملک کا نیا چیف جسٹس تعینات کر دیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے جسٹس یحییٰ آفریدی کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔

ایوانِ صدر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صدرِ مملکت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کی تعیناتی 26 اکتوبر سے تین سال کے لیے کی ہے اور یہ تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے (3)، 177 اور 179 کے تحت کی ہے۔

اعلامیے کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے جسٹس یحییٰ آفریدی سے 26 اکتوبر کو چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لینے کی بھی منظوری دی ہے۔

چھبیسویں آئینی ترمیم کے بعد منگل کو ہی پارلیمانی کمیٹی نے دو تہائی اکثریت سے جسٹس یحییٰ آفریدی کو ملک کا نیا چیف جسٹس نامزد کیا تھا۔

10:02

سپریم کورٹ کے نو منتخب چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کون ہیں؟

صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو سپریم کورٹ کا نیا چیف جسٹس مقرر کر دیا ہے۔

پاکستان کے موجودہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی مدتِ ملازمت 25 اکتوبر کو مکمل ہو رہی ہے جس کے بعد جسٹس یحییٰ آفریدی ممکنہ طور پر عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

پارلیمان سے 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد منگل کو پارلیمانی کمیٹی نے سینئر ترین تین ججوں میں سے تیسرے نمبر پر موجود جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس مقرر کرنے کی منظوری دی۔

چیف جسٹس کی تقرری کے لیے سنیارٹی لسٹ میں پہلے نمبر پر جسٹس منصور علی شاہ اور دوسرے نمبر پر جسٹس منیب اختر تھے۔

پارلیمانی کمیٹی کے منگل کو ہونے والے اجلاس میں حکومتی جماعتوں مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ کے آٹھ ارکان نے شرکت کی تھی جب کہ اپوزیشن سے صرف جمعیت علماء اسلام کے ایک رکن شریک ہوئے تھے۔

دوسری جانب تحریکِ انصاف نے کمیٹی کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا اور اس کے تین ارکان اجلاس میں نہیں آئے۔ یوں کمیٹی کے نو ارکان نے چیف جسٹس کے انتخاب کے عمل میں حصہ لیا۔

نو منتخب چیف جسٹس یحییٰ آفریدی 23 جنوری 1965کو ڈیرہ اسماعیل خان میں پیدا ہوئے تھے اور ان کے والد عمر آفریدی کا شمار ملک کے اہم بیوروکریٹ میں ہوتا تھا۔

مزید پڑھیے

10:18

جسٹس یحییٰ آفریدی کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری

وفاقی وزارتِ قانون نے جسٹس یحی آفریدی کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے ۔

وزارتِ قانون کے وفاقی سیکریٹری نعیم اکبر کے دستخط سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 175 اے (3)، 177 اور 179 کے تحت جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس آف پاکستان تعینات کردیا ہے ۔

نوٹی فکیشن کے مطابق جسٹس یحی آفریدی کی بطور چیف جسٹس پاکستان تعنیاتی 26 اکتوبر سے تین سال کے لیے کی گئی ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG