یحییٰ آفریدی کی حلف برداری کے بعد سپریم کورٹ کی ویب سائٹ اپ ڈیٹ
نئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ کی ویب سائٹ اپڈیٹ کر دی گئی ہے۔
ویب سائٹ پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جگہ جسٹس یحییٰ آفریدی کا نام چیف جسٹس پاکستان کے طور پر اپڈیٹ کر دیا گیا ہے۔
جسٹس منیب اختر ججز کمیٹی میں شامل
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیی آفریدی نے جسٹس منیب اختر کو دوبارہ ججز کمیٹی میں شامل کرلیا ہے۔
سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے ہفتے کو پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کانوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں ججز کمیٹی سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ جاور جسٹس منیب اختر پرمشتمل ہوگی۔
شمالی وزیرستان : خود کش حملے میں چھ سیکیورٹی اہلکار ہلاک
- By شمیم شاہد
شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کے علاقے عیدک میں چیک پوسٹ پر خود کش حملے کےنتیجے میں چھ سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
فورسز کی چیک پوسٹ پر رکشے کے ذریعے نشانہ بنایا گیا جب کہ دھماکے کے نتیجے میں چیک پوسٹ اور فوجی گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔
خود کش حملے میں مارے جانے والوں میں چار پولیس اہلکار اور دو فوجی شامل ہیں جب کہ زخمیوں کو فوری طور پر میران شاہ اسپتال منتقل کردیا گیا، ہے۔
خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں نے اپنے لہو سے امن کی آبیاری کی ہے، وفاقی وزیرِ داخلہ
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں پولیس پوسٹ پر خودکش حملے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ پولیس کے بہادر سپوتوں نے اپنے لہو سے امن کی آبیاری کی ہے۔
ایک بیان میں ںوزیرداخلہ محسن نقوی نے حملے میں چار پولیس اہلکاروں کی ہلاکت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور اہلکاروں کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ شہید پولیس اہلکاروں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر جوانوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔