رسائی کے لنکس

مستونگ میں دھماکہ: طلبہ سمیت سات افراد ہلاک، متعدد زخمی

پولیس کے مطابق دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں پانچ اسکول کے بچے، ایک پولیس اہلکار اور ایک راہ گیر شامل ہے جب کہ زخمیوں میں بھی زیادہ تر اسکول کے بچے ہیں۔

11:20 1.11.2024

چینی سفیر کے بیان پر پاکستان کی حیرت: کیا اعلٰی سطح رابطوں کے باوجود بداعتمادی برقرار ہے؟

پاکستان نے چین کے سفیر کی جانب سے اپنے شہریوں کے تحفظ سے متعلق بیان کو سفارتی روایات کے برعکس اور حیران کن قرار دیا ہے۔

دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران وائس آف امریکہ کی سارہ زمان کے سوال پر کہا کہ پاکستانی قیادت نے چین کی اعلی قیادت کو یقین دہانی کرا رکھی ہے کہ ان کے شہریوں اور منصوبوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین پر چینی شہریوں پر حملے افسوس ناک ہیں جس پر چینی عوام اور حکومت کی تشویش سے آگاہ ہیں۔ پاکستان نے چینی شہریوں پر ہونے والے حملوں کی تحقیقات سے متعلق چینی حکام کو آگاہ رکھا ہے۔

یاد رہے کہ رواں ہفتے ہی چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے کہا تھا کہ چینی شہریوں کی سیکیورٹی سی پیک کو آگے بڑھانے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے اور چھ ماہ میں چینی شہریوں پر دو مہلک حملے 'ناقابلِ قبول' ہیں۔

چینی سفیر کا یہ بیان مقامی ذرائع ابلاغ میں زیر بحث رہا اور ذرائع بتاتے ہیں کہ پاکستان کے حکومتی حلقوں میں چینی سفیر کے بیان پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے

11:26 1.11.2024

مستونگ میں دھماکہ، بچوں سمیت 7 افراد ہلاک

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں اسکول کے بچوں سمیت سات افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں پانچ اسکول کے بچے، ایک پولیس اہلکار اور ایک راہ گیر شامل ہے جب کہ زخمیوں میں بھی زیادہ تر اسکول کے بچے ہیں۔

بم دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ سول اسپتال چوک پر ہونے والے بم دھماکے میں وہاں کھڑی گاڑیوں اور رکشوں کو بھی نقصان پہنچا ہے جب کہ دھماکے سے پولیس موبائل بھی تباہ ہوئی ہے۔

11:34 1.11.2024

وزیرِ اعظم کی مستونگ دھماکے کی مذمت، ہلاکتوں پر دکھ کا اظہار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مستونگ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

وزیرِ اعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف نے مستونگ دھماکے کے ذمے داران کی نشاندہی کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کی ہے اور انہوں نے دھماکے کے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کاکہنا ہے کہ "دہشت گردوں کا اسکول پر دھماکہ بلوچستان میں ان کی تعلیم دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔دہشت گرد ایسے بزدلانہ حملوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ ایسے حملے حکومت کے بلوچستان میں تعلیم و ترقی کے فروغ کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔"

اب تک یہ واضح نہیں ہے کہ مستونگ میں ہونے والا دھماکہ گرلز اسکول پر ہوا ہے۔ البتہ ابتدائی اطلاعات اور مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق دھماکہ سول اسپتال چوک پر ہوا ہے۔

11:36 1.11.2024

اسموگ سے کیسے محفوظ رہا جائے؟

لاہور ان دنوں تواتر کے ساتھ دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ رہا ہے۔ اسموگ کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ دمے سمیت دیگر امراض میں مبتلا افراد کو آلودہ فضا متاثر کر رہی ہے۔ اسموگ سے محفوظ رہنے کے لیے کیا حفاظتی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں؟ جانیے نوید نسیم کی اس رپورٹ میں۔

اسموگ سے کیسے محفوظ رہا جائے؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:49 0:00

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG