رسائی کے لنکس

شام کے باغی گروپ حیات تحریر الشام کے محمد بشیر 28 نومبر 2024 کو ادلب میں ایک پریس کانفرنس کے دوران۔ فوٹو اے ایف پی
شام کے باغی گروپ حیات تحریر الشام کے محمد بشیر 28 نومبر 2024 کو ادلب میں ایک پریس کانفرنس کے دوران۔ فوٹو اے ایف پی

شام: باغی گروپ کے محمد بشیر شام کے عبوری وزیراعظم مقرر

دمشق میں باغی رہنماؤں اور اسد کی حکومت کے معزول عہدیداروں کی کابینہ کے اجلاس کے بعد، محمد البشیر نے، جنہیں شام کے بیشتر علاقوں میں بہت کم جانا جاتا ہے اور جو پہلے باغیوں کے زیر کنٹرول شمال مغرب کے ایک چھوٹے سے علاقے میں انتظامیہ چلاتے تھے، کہا ہے کہ انہیں عبوری حکومت کی قیادت کے لیے چنا گیا ہے۔

07:43 9.12.2024

شام میں گزشتہ روز پیش آنے والے واقعات جاننے کے لیے یہاں کلک کیجیے

15:37 9.12.2024

شام کی صورتِ حال پر سیکیورٹی کونسل کا اجلاس طلب

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے پیر کو ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

اے ایف پی نے ذرائع سے رپورٹ کیا ہے کہ یہ اجلاس شام میں صدر بشار الاسد کی حکومت ختم ہونے کے بعد پیدا ہونے والی صورتِ حال کا جائزہ لینے کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

15:39 9.12.2024

مختلف ممالک میں موجود شامیوں کا جشن

بشار الاسد حکومت کے خاتمے پر جہاں شام کے کئی شہروں میں لوگوں نے جشن منایا، وہیں دنیا کے مختلف ملکوں میں آباد شامی بھی سڑکوں پر نکلے اور خوشی کا اظہار کیا۔

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ہزاروں شامی شہریوں نے اتوار کو ریلی نکالی۔ یورپی ممالک میں سب سے زیادہ شامی شہری جرمنی میں ہی آباد ہیں جہاں ان کی تعداد تقریباً دس لاکھ ہے۔

برلن کے علاوہ ایتھنز، بلغراد، استنبول، لندن، پیرس، اسٹاک ہوم اور ویانا میں بھی شامی شہریوں نے ریلیاں نکالیں اور جشن منایا۔

15:43 9.12.2024

بشار الاسد کا 24 سالہ دورِ اقتدار؛ کب کیا ہوا؟

بشار الاسد کا لگ بھگ 24 سالہ دورِ اقتدار اتوار کو باغیوں کے دمشق پر قبضے کے بعد ختم ہو گیا۔ روسی میڈیا رپورٹس کے مطابق بشار الاسد ملک سے فرار ہونے کے بعد ماسکو پہنچ گئے ہیں۔

سترہ جولائی 2000 کو بشار الاسد اپنے والد حافظ الاسد کے انتقال کے بعد شام کے نئے سربراہ بنے۔ بشار الاسد نے 98 فی صد ووٹ لے کر ریفرنڈم جیتا تھا جس میں وہی واحد امیدوار تھے۔

پارلیمنٹ نے بشارالاسد کے صدر بننے کی راہ ہموار کرنے کے لیے ان کے والد کی وفات کے دن ہی آئین میں ترمیم کر کے صدر کے لیے عمر کی کم از کم حد میں کمی کی تھی۔

شام کی حکمران جماعت بعث پارٹی نے ان کے والد کی وفات کے فوراً بعد ہی بشار کو افواج کا کمانڈر انچیف بھی نامزد کر دیا تھا۔

مزید جانیے

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG