رسائی کے لنکس

میکخواں نے فرانس کا منصب صدارت سنبھال لیا


نئے صدر اور خاتون اول
نئے صدر اور خاتون اول

سبکدوش ہونے والے صدر فرانسواں اولاند نے میکخواں سے ایک گھنٹے کی ملاقات کی اور صدارتی محل سے رخصت ہوئے

فرانس کے 39 سالہ امانیئول میکخواں نے اتوار کو باضابطہ طور پر ملک کا منصب صدارت سنبھال لیا۔ وہ سات مئی کو ہونے والے انتخابات میں انھوں نے اپنی حریف ماری لو پین کے خلاف واضح اکثریت سے برتری حاصل کی تھی۔

پیرس میں صدارتی محل میں آئینی کونسل کے سربراہ لوراں فابیوس نے ایک تقریب کے دوران انتخابی نتائج کا سرکاری طور پر اعلان کیا۔

سبکدوش ہونے والے صدر فرانسواں اولاند نے میکخواں سے ایک گھنٹے کی ملاقات کی اور صدارتی محل سے رخصت ہوئے جس کے بعد نئے صدر نے اپنے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

میکخواں سبکدوش ہونے والے صدر اولاند سے مصافحہ کر رہے ہیں
میکخواں سبکدوش ہونے والے صدر اولاند سے مصافحہ کر رہے ہیں

میکخواں سابق صدر کو ان کی گاڑی تک چھوڑنے گئے، ان سے مصافحہ کیا اور تالیاں بجا کر انھیں رخصت کیا۔ بعد ازاں انھوں نے وہاں موجود میڈیا کے لیے اپنی اہلیہ بگیجٹ میکخواں کے ہمراہ تصاویر بنوائیں۔

میکخواں 2012ء سے 2014ء تک اقتصادی امور کے لیے اولاند کے اعلیٰ ترین مشیر رہے اور پھر گزشتہ سال تک وہ وزیر کے منصب پر بھی فائر رہے۔

گزشتہ سال ہی انھوں نے وزارت چھوڑ کر آزاد حیثیت میں انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔

میکخواں ایک ایسے وقت فرانس کے صدر بنے ہیں جب برطانیہ یورپی یونین سے علیحدگی کے عمل سے گزر رہا ہے جس کے بعد یونین میں صرف فرانس ہی ایک ایسا ملک ہو گا جو جوہری ہتھیاروں کی حامل ریاست اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا مستقل رکن ہے۔

XS
SM
MD
LG