رسائی کے لنکس

ملائیشیا: چارسوسے زیادہ حکومت مخالف مظاہرین گرفتار


ملائیشیا: چارسوسے زیادہ حکومت مخالف مظاہرین گرفتار
ملائیشیا: چارسوسے زیادہ حکومت مخالف مظاہرین گرفتار

ملائیشیا میں پولیس نے کہاہے کہ انہوں نےمظاہرین کو انتخابی اصلاحات کے مطالبے کے لیے جلسہ کرنے سے روکنے کے لیے آنسو گیس استعمال کی اور چار سو سے زیادہ مظاہرین کو گرفتار کیا۔

یہ واقعہ دارالحکومت کوالالمپور میں پیش آیا جہاں مظاہرین ایک جلسے کے لیے پرانے شہر کے ایک اسٹیڈیم میں اکھٹے ہونا چاہتے تھے جس پر حکومت نے پابندی لگادی تھی۔

ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں پولیس نے جلوس نکالنے والے ہزاروں مظاہروں کو منتشر کرنے کے لیے ان پر لاٹھیاں برسیاں ، پانی پھینکا اوراشک آور گیس استعمال کی۔

مقامی پولیس نے کہاہے کہ ہفتے کے روزچارسو سے زیادہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

حزب اختلاف کی جماعتوں کا کہناہے کہ ان کےکئی راہنما بھی گرفتار کیے گئے ہیں اور اس موقع پر ہونے والی پکڑ دھکڑ میں ان کے ایک لیڈر کو معمولی چوٹیں بھی آئی ہیں۔

بہت سے مظاہرین ’عوام زندہ باد‘ جیسے نعرے لگارہے تھے اور اکثر نے زرد رنگ کے غبارے اور پھول اٹھارکھے تھے۔۔

مظاہرہ ترتیت دینے والے حزب اختلاف کے اتحاد کا دعویٰ ہے کہ مظاہرے میں 50ہزار افراد نے شرکت کی جب کہ پولیس کا کہناہےکہ شرکا کی تعداد چھ ہزار کے لگ بھگ تھی۔ مظاہرے کی کوریج کرنے والے ایک خبررساں ادارے کے مطابق مظاہرین کی تعداد 20 سے 30 ہزا ر کے درمیان تھی۔

اسی دوران حکومت کے حامی کارکنوں نے ایک الگ مظاہرہ کیا جسے روکنے کے لیے پولیس نے کوئی مداخلت نہیں کی۔

XS
SM
MD
LG