رسائی کے لنکس

فلائٹ MH370 کی گمشدگی ’حادثہ‘ تھی: ملائشیا


واضح رہے کہ یہ طیارہ گذشتہ برس 8 مارچ کو ملائشیا کے دارالحکومت کوالا لمپور سے بیجنگ جاتے ہوئے ٹیک آف کے تھوڑی ہی دیر بعد لاپتہ ہوگیا تھا

ملائشیا نے گذشتہ برس ملائشیائی ائیر لائنز کے طیارے MH370 کی گمشدگی کو ایک ’حادثہ‘ قرار دیا ہے۔

اس اعلان کے بعد ملائشین طیارے میں سوار افراد کے لواحقین کو ازالے کے لیے معاوضہ ادا کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ یہ طیارہ گذشتہ برس 8 مارچ کو ملیشیا کے دارالحکومت کوالا لمپور سے بیجنگ جاتے ہوئے ٹیک آف کے تھوڑی ہی دیر بعد لاپتہ ہو گیا تھا۔

طیارے میں 239 مسافر سوار تھے۔

طیارے کی گمشدگی کے بعد مہینوں تک اس کی تلاش جاری رہی مگر طیارے کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔

ملائشیا میں سول ایوی ایشن کے سربراہ اظہر الدین عبدالرحمٰن نے ٹیلی ویژن پر جمعرات کے روز کیے گئے ایک اعلان میں کہا ہے کہ یہ فیصلہ ’بہت بھاری دل اور شدید دکھ‘ کے ساتھ کیا گیا ہے۔

اظہر الدین عبدالرحمٰن کا کہنا ہے کہ ائیر لائن لواحقین کی جانب سے تلافی کی مد میں وصولیوں کے لیے فوری طور پر تیار ہے۔

دوسری جانب، چین کی وزارت ِخارجہ کے ترجمان ہوا چُنینگ نے کہا ہے کہ، ’ہم چاہتے ہیں کہ ملائشیا طیارے کو حادثہ قرار دینے کے بعد اپنے وعدے کا پاس رکھے گا اور لواحقین کو ازالے کا معاوضہ دے کر اپنی ذمہ داری پوری کرے گا‘۔

اس طیارے میں سوار مسافروں میں اکثریت چینی باشندوں کی تھی۔

XS
SM
MD
LG