رسائی کے لنکس

ملیشیا: جاپانی نرس کو پھانسی کی سزا


ملیشیا: جاپانی نرس کو پھانسی کی سزا
ملیشیا: جاپانی نرس کو پھانسی کی سزا

ملیشیا میں عدالت نے ایک جاپانی خاتون کو منشیات اسمگل کرنے کے جرم میں پھانسی کی سزا سنائی ہے۔

عہدے داروں نے کا کہنا ہے کہ 37 سالہ نرس ماریکو تاکیوچی پہلی جاپانی خاتون ہیں جنھیں ملیشیا میں موت کی سزا سنائی گئی ہے۔ اُن پر 3.5 کلو گرام نشہ آور دوا ’میتھیم فیٹامین‘ اسمگل کرنے کا جرم ثابت ہوا ہے۔

تاکیوچی کو اکتوبر 2009ء میں دبئی سے ملیشیا پہنچنے پر گرفتار کر لیا گیا تھا۔ جاپانی خاتون نے مقدمے کے دوران استدعا کی تھی کہ اُس کی جان پہچان والے ایک ایرانی شخص نے اُنھیں سوٹ کیس لے جانے کو دیا تھا جس میں دھوکے سے منشیات رکھی گئی تھیں۔

تاکیوچی کے وکیل نے کہا ہے کہ اُن کی موکلہ عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کریں گی۔

ملیشیا کے قانون کے تحت منشیات اسمگلنگ کی سزا پھانسی ہے، اور اس وقت 400 سے زائد مجرموں کی سزا پر عمل درآمد ہونا باقی ہے۔

XS
SM
MD
LG