رسائی کے لنکس

مالدیپ: انتخابات اگلے سال اکتوبر میں


مالدیپ: انتخابات اگلے سال اکتوبر میں
مالدیپ: انتخابات اگلے سال اکتوبر میں

مالدیپ کے نئے صدر ملک میں قبل از وقت انتخابات پر تیار ہوگئے ہیں، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ سبکدوش ہونے والے صدر کے ان دعوؤں سے متفق ہیں کہ انہیں ایک بغاوت کے نتیجے میں اقتدار چھوڑنے پر مجبورہونا پڑاتھا۔

محمد وحید حسن نے جمعرات کو بھارتی وزیر خارجہ رنجن ماتھل کے ذریعے سامنے لائے جانے والے اس معاہدے سے اتفاق کیا کہ اکتوبر2013ء میں انتخابات کرائے جائیں۔

نئے انتخابات کی تاریخ ابھی واضح نہیں ہے۔

سابق صدر محمد ناشید نے ، جو ملک کی تاریخ میں جمہوری طریقے سے منتخب ہونے والے پہلے صدر ہیں، گذشتہ ہفتے مظاہرین اور پولیس اہل کاروں کی جانب سے اقتدار چھوڑنے کی متعدد اپیلوں کے بعد استعفی ٰ دے دیا تھا۔

بعد ازاں انہوں نے کہا کہ انہیں ایک بغاوت کے ذریعے اپنا عہدہ چھوڑنے پر مجبور کیا گیا۔ انہوں نے نئے صدر پر ، جو ان کے نائب تھے، سازش میں ملوث ہونے کا الزام بھی لگایا۔

مسٹر حسن نے ان الزامات سے انکار کیا ہے۔

مسٹر ناشید کی اقتدار سے علیحدگی کی وجہ ، ان کی جانب سے ایک سینیئر جج کی برطرفی کا حکم تھا ، جس کے نتیجے میں شروع ہونے والے مظاہرے کئی ہفتوں تک جاری رہے۔

XS
SM
MD
LG