رسائی کے لنکس

امریکہ: 1700 سے زائد رینگنے والے جانور اسمگل کرنے والا شخص گرفتار

امریکہ میں جنوبی کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص پر الزام ہے کہ اس نے 2016 سے اب تک 1700 سے زائد رینگنے والے جانور  اسمگل کیے جن میں مگر مچھ کے بچے اور میکسیکن چھپکلیاں بھی شامل تھیں۔

حکام کے مطابق ہوزے مینوئل پیریز المعروف جولیو روڈریگز کو میکسیکو کی سرحد پر سین اسیدو کے مقام سے رواں سال 25 فروری کو حراست میں لیا گیا تھا۔

حکام کا کہنا تھا کہ سرحد پر گشت کرنے والے اہلکاروں کو 60 کے قریب چھپکلیاں اور سانپ چھوٹی تھیلیوں میں بند ملے جو اس شخص کی جیکٹ، پتلون کی جیبوں اور کمر کے گرد چھپائے گئے تھے۔

پیریز نےاہلکاروں کو بتایا کہ یہ مبینہ طور پر ان کے پالتو جانور ہیں۔وہ اس وقت وفاقی اداروں کی حراست میں ہیں۔ پیریز کو آئندہ ہفتے پیر کو لاس اینجلس میں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق اسمگل کیے جانے والے ان جانوروں میں چند ایسے بھی تھے جو معدومی کا شکار ہیں۔

جنوری 2016 کے آغاز سے پیریز اور ان کی بہن سمیت دیگر افراد پر الزام تھا کہ انہوں نے جنگلی حیات کی خرید و فروخت کے لیے سوشل میڈیا کو استعمال کیا۔

رپورٹس کے مطابق ان جانوروں میں میکسیکن باکس کچھوے بھی شامل تھے جنہیں مبینہ طور پر میکسیکو اور ہانگ کانگ سے بغیر اجازت کے برآمد کیا گیا تھا۔

حکام کے مطابق ابتدائی طور پر یہ جانور میزوری میں قائم پیریز کے گھر منتقل کیے گئے تاہم بعد ازاں جب پیریز کیلی فورنیا منتقل ہوئے تو انہیں بھی وہاں منتقل کر دیا گیا۔

استغاثہ نے الزام لگایا ہے کہ ان کی بہن اسمگلنگ کے کاروبار میں ان کی معاونت کرتی تھیں خاص طور پر جب وہ امریکہ میں قید تھے۔

XS
SM
MD
LG