واشنگٹن —
جنوبی افریقہ کی حکومت نے اس رپورٹ کی تردید کی ہے کہ سابق صدر نیلسن منڈیلا اعصابی طور پر مفلوج ہو چکے ہیں۔
جمعرات کو فرانسسی خبر رساں ادارے کی طرف سے جاری کی گئی رپورٹ کی بنیاد گذشتہ ماہ عدالت میں پیش کیے گئے دستاویزات ہیں۔
صدارتی رہائش گاہ سے جاری ہونے والے اِس بیان میں ڈاکٹروں کے حوالے سے اِس رپورٹ کو مسترد کیا گیا، اور اس سے پیشتر سامنے آنے والے بیان کا اعادہ کیا گیا کہ مسٹر منڈیلا کی صحت ’تشویشناک لیکن مستحکم ‘ ہے۔
نسلی امتیاز کے خلاف جدوجہد کرنے والا 94برس کا یہ راہنما تقریباً ایک ماہ سے پریٹوریہ کے عارضہٴ قلب کے ایک اسپتال میں داخل ہیں۔
اُن کے ایک قریبی دوست اور نسلی امتیاز کے سرگرم کارکن، ڈینس گولڈ برگ نے جمعے کو نامہ نگاروں کو بتایا کہ جب گذشتہ ہفتے اُنھوں نے مسٹر منڈیلا کی عیادت کی تو سابق صدر ہوش میں تھے۔ گولڈ برگ نے کہا کہ مسٹر منڈیلا کو سب کچھ سمجھ آتا ہے۔
عدالتی دستاویزات کی بنیاد ایک قانونی تنازعہ ہے جو منڈیلا خاندان کے اندر چل رہا ہے، جس میں یہ استدعا کی گئی ہے کہ مسٹر منڈیلا کے فوت ہونے والے تین بچوں کو کہاں دفن کیا جانا چاہیئے۔
عدالتی فیصلے کی رو سے اِن تین میتوں کو مسٹر منڈیلا کے آبائی قصبے، کونو میں واقع تدفین کے اصل مقامات کی طرف واپس کیے جانے کے لیے کہا گیا۔
جمعے کے روز پریٹوریہ میں علیل سابق صدر کے ساتھ حمایت کے اظہار کے طور پر، اسپتال کے باہر جمع لوگوں نے گانے گنگنائے اور ہوا میں غبارے چھوڑے۔