رسائی کے لنکس

منڈیلا کی صحت ’اب کافی بہتر ہے‘: ونی منڈیلا


ونی منڈیلا
ونی منڈیلا

وائٹ ہاؤس کےحکام نے کہا ہے کہ اِس بات کا فیصلہ منڈیلا خاندان کو کرنا ہے آیا صدر اوباما کو مسٹر منڈیلا سے ملاقات کرنی چاہیئے

نیلسن منڈیلا کی سابقہ بیوی کا کہنا ہے کہ پچھلے چند دنوں کے مقابلے میں منڈیلا کی صحت میں کافی بہتری آئی ہے۔

وِنی مدیکی زیلے منڈیلا نے یہ بات جمعے کے روز سویتو میں مسٹر منڈیلا کے سابق گھر کے باہر نامہ نگاروں سے گفتگو میں کہی، ایسے میں جب جنوبی افریقہ کے سابق صدر پچھلے 20 دنوں سے پریٹوریہ کے اسپتال میں داخل ہیں۔

سرکاری طور پر، 94برس کے مسٹر منڈیلا کی صحت ’تشویشناک، لیکن مستحکم‘ ہے۔

جمعرات کو، مسٹر منڈیلا کی بیٹی مکازیوے نے بتایا کہ اُن کے والد کی حالت اچھی نہیں، لیکن وہ اب بھی آنکھیں جھپکتے ہیں اور اُن کی چھونے کی حس برقرار ہے۔

درجنوں خیرخواہوں نے اُن کے لیے رات بھر موم بتیاں جلائے رکھیں، پھول بھیجتے رہے اور نسلی امتیاز کے خلاف جدوجہد کرنے والے عالمی شہرت رکھنے والے شخص کے لیے دعائیہ کلمات پر مبنی پیغامات روانہ کرتے رہے۔

امریکی صدر براک اوباما جنھوں نے جمعے کے روز سے جنوبی افریقہ کے سہ روزہ دورے کا آغاز کیا، کہا ہے کہ اُن کی نیک خواہشات اور دعائیں مسٹر منڈیلا کے لیے ہیں، جو ملک کے پہلے سیاہ فام صدر رہ چکے ہیں۔

جمعرات کے دِن، وائٹ ہاؤس کےحکام نے کہا ہے کہ اس بات کا فیصلہ منڈیلا خاندان کو کرنا ہے آیا صدر اوباما کو مسٹر منڈیلا سے ملاقات کرنی چاہیئے۔

مسٹر منڈیلا آٹھ جون سے پھیپھڑوں کے انفیکشن کےعلاج کے لیے پریٹوریہ کے ’میڈی کلینک ہارٹ اسپتال‘ میں داخل ہیں۔
XS
SM
MD
LG