اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر، جناب مسعود خان نے لائن آف کنٹرول پر موجودہ کشیدگی پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کشیدگی بڑھتی چلی گئی تو، بقول اُن کے، علاقے کی سلامتی، امن اور استحکام کے لیے خطرناک ثابت ہوگی۔
نیویارک سے منگل کے روز ٹیلی فون پر ایک انٹرویو میں، سفیر مسعود خان نے کہا کہ ’دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے کہ وہ وسیع تر موضوعات پر مکالمہ کریں، جِن میں سرِ فہرست مسئلہ کشمیر ہے‘۔
اُنھوں نے کہا کہ ’اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کو ہم نے دوبارہ بتایا ہے کہ اِن حملوں کو روکا جائے اور صورتحال کو نبھانے کی کوشش کرنی چاہیئے‘۔
اُنھوں نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ کشمیر کا مسئلہ عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنا ہوگا۔
سفیر مسعود خان نے توجہ دلائی کہ ’مسائل کے لیے مذاکرات ہی واحد راستہ ہیں‘۔
تفصیلی انٹرویو سننے کے لیے آڈیو رپورٹ پر کلک کیجئیے: