رسائی کے لنکس

متحدہ عرب امارات: داعش کے رکن کو 10 سال قید


فائل فوٹو
فائل فوٹو

متحدہ عرب اِمارات کی ایک عدالت نے داعش سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو دس سال قید کی سزا سنائی ہے۔

اِماراتی میڈیا کے مطابق فلپائن سے تعلق رکھنے والے شخص کو داعش کا رکن ہونے اور دولت اسلامیہ کے نظریے کی فیس بک پر تشہیر کرنے کے جرم میں دس سال قید کی سزا دی گئی ہے۔

سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق مجرم کی عمر 35 سال ہے۔ دس سال قید کے علاوہ مجرم کو پانچ لاکھ ڈالرز سے زائد جرمانہ بھی ادا کرنا ہو گا۔ سزا مکمل ہونے کے بعد مجرم کو ملک بدر کر دیا جائے گا۔

مقامی اخبارات کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مجرم گھروں میں کام کرنے والا ملازم ہے جب کہ مجرم کے وکیل کا مؤقف ہے کہ مجرم تیکنیکی طور پر اس قابل ہی نہیں کہ وہ فیس بک کے اکاؤنٹس چلا سکے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب اِمارات، امریکہ کا اتحادی ہے۔ اِمارات نے دہشت گردی کے لیے ہونے والی فنانسنگ سے نمٹنے کے لیے گزشتہ سال قانون سازی کی تھی اور سال 2014 میں انسداد دہشت گردی کا قانون بھی منظور کیا تھا۔

XS
SM
MD
LG