رسائی کے لنکس

میسی کی مخالفت نے مجھے بڑا کھلاڑی بنایا: رونالڈو


پرتگال کے اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے اعتراف کیا ہے کہ ارجنٹینا کے فٹ بالر لیونل میسی کی دیرینہ مخالفت نے انہیں بڑا کھلاڑی بنایا ہے اور اپنا مقابلہ میسی سے کر کے وہ خوب لطف اندوز ہوتے ہیں۔

کرسٹیانو رونالڈو پرتگال کے ایک فٹ بال کلب ’ریئل میڈرڈ‘ میں خاصا اثر و رسوخ رکھتے ہیں لیکن کچھ عرصہ قبل وہ ’ریئل میڈرڈ‘ کو خیر باد کہہ چکے ہیں۔

خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق رونالڈو نے ’ریئل میڈرڈ‘ کلب چھوڑنے سے قبل میسی کے کھیل کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم دونوں کبھی ایک ساتھ نہیں کھیل سکے۔

رونالڈو نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ میری نظر میں میسی کا کیریئر قابل تعریف ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’ہمارے درمیان اچھا مقابلہ تھا اور یہ کوئی انوکھی بات نہیں۔ باسکٹ بال میں مائیکل جارڈن کو اپنے مخالف سے مقابلے کا سامنا تھا اور فارمولہ ون میں ایرٹن سینا اور ایلائن پروسٹ کے درمیان بھی ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی جنگ ہوتی رہی ہے۔‘

رونالڈو نے کہا کہ ’اگر کوئی صحت مندانہ مقابلہ ہو تو اسے منظر عام پر لانے میں کوئی حرج نہیں۔‘

واضح رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی دونوں پانچ، پانچ مرتبہ 'بیلن ڈور' ایوارڈ بھی جیت چکے ہیں جو فٹ بال کے بہترین کھلاڑی کو سال میں ایک بار دیا جاتا ہے۔

رونالڈو کا مزید کہنا تھا کہ ’مجھے اس بات میں کوئی شک نہیں کہ میسی نے مجھے اور میں نے میسی کو بڑا کھلاڑی بنایا ہے۔ اگر میں کوئی ٹرافی جیتتا ہوں تو لازماً میسی کو اور اگر میسی جیتے تو مجھے حسد ضرور محسوس ہوتا ہے۔‘

ان کے بقول ’ہمارا پروفیشنل تعلق شاندار ہے اور پچھلے 15 سالوں سے ہم ایک دوسرے سے اسے شیئر کرتے رہے ہیں۔‘

رونالڈو نے کہا کہ ’ہم دونوں نے آج تک ایک مرتبہ بھی ساتھ کھانا نہیں کھایا لیکن مستقبل میں کبھی تو ایسا ہو سکتا ہے، مجھے ان سے کوئی پریشانی نہیں۔‘

XS
SM
MD
LG