رسائی کے لنکس

رونالڈو سال کے بہترین کھلاڑی قرار


رونالڈو یورو کپ تھامے ہوئے۔ فائل فوٹو
رونالڈو یورو کپ تھامے ہوئے۔ فائل فوٹو

31 سالہ رونالڈو نے رواں برس 43 میچوں میں 38 گولز کیے اور پرتگال کی ٹیم ان کی قیادت میں پہلی مرتبہ دنیائے فٹبال کے ایک بڑے مقابلے "یورو 2016"  کی چیمپیئن قرار پائی تھی۔

پرتگال کے مایہ ناز فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو 2016ء کے بہترین فٹبالر قرار پائے ہیں جنہیں ان کے کریئر میں چوتھی مرتبہ "بیلن ڈی اور" ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

اس سے قبل وہ 2008ء، 2013ء اور 2014ء میں یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔ ارجنٹائن کے لیونل میسی نے گزشتہ سال یہ اعزاز حاصل کیا تھا اور مجموعی طور پر وہ پانچ مرتبہ یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔

31 سالہ رونالڈو نے رواں برس 43 میچوں میں 38 گولز کیے اور پرتگال کی ٹیم ان کی قیادت میں پہلی مرتبہ دنیائے فٹبال کے ایک بڑے مقابلے "یورو 2016" کی چیمپیئن قرار پائی تھی۔

پیرس میں پیر کو دیر گئے ہونے والی تقریب میں ایوارڈ وصول کرتے ہوئے رونالڈو کا کہنا تھا کہ "یہ میرے لیے اعزاز ہے کہ میں چوتھی مرتبہ گولڈن بال وصول کر رہا ہوں۔ ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ میں یہ پہلی بار حاصل کر رہا ہوں اور یہ ایک خواب ہے جو دوبارہ شرمندہ تعبیر ہو رہا ہے۔"

انھوں نے اپنی قومی ٹیم اور ریال میڈرڈ کی ٹیم کے کھلاڑیوں سمیت ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے بقول ان کے یہاں تک پہنچنے میں مدد کی۔

XS
SM
MD
LG