رسائی کے لنکس

میکسیکو میں اجتماعی قبر دریافت


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

امریکی سرحد کے نزدیک میکسیکو کی شمالی ریاست میں سکیورٹی فورسز کو ایک اجتماعی قبر سے کم از کم 59 لاشیں ملی ہیں۔

سرکاری افسران نے بتایا ہے کہ پولیس اور فوجی اہلکاروں نے یہ اجتماعی قبر 25 مارچ کو متعدد بسوں کے لاپتا ہونے کے واقعے کی تحقیقات کے دوران دریافت کی ہے۔

قبر سان فرنینڈو کے علاقے میں دریافت ہوئی جہاں گذشتہ اگست میں وسطی امریکہ سے تعلق رکھنے والے 72 تارکین وطن کی لاشیں ملی تھیں جنھیں گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔ اس واقعے میں زندہ بچ جانے والے تارکین وطن کا کہنا تھا کہ ان درجنوں افراد کو منشیات فروش گروہ کے لیے کام کرنے سے انکار کی وجہ سے ہلاک کیا گیا۔

ریاست ٹماؤلیپس میں استغاثہ کے دفتر کے مطابق حکام اس بات کا تعین کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ قبر سے ملنے والی لاشیں بسوں میں سوار مسافروں کی تو نہیں۔ تحقیقات کے دوران 11 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔

XS
SM
MD
LG