رسائی کے لنکس

اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان بالواسطہ گفت و شنید کا دوسرا دور مکمل


مسٹر مچل نے بنیامن نتن یاہو سے بھی ملاقات کی اور فلسطینی صدرمحمود عباس سے بھی۔ مسٹر عباس سے بات چیت، مستقبل کی فلسطینی ریاست کی سرحدوں کا تعین کرنے پر توجہ مرکوز رہی۔

امریکی محکمہٴخارجہ نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کے خصوصی ایلچی جارج مچل نے اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان بالواسطہ گفت و شنید کا دوسرا دور مکمل کر لیا ہے اور اب وہ وہاں سے چلے گئے ہیں۔
امریکی محکمہٴخارجہ کے ترجمان فلپ کراؤلی نے کہا ہے کہ گفت وشنید تعمیری تھی اور اس سے ظاہر تھا کہ فریقین واقعی سنجیدگی سے اس معاملے پر متفق ہونا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر مچل نے فلسطینی اور اسرائیلی مذاکرات کاروں پر زور دیا تھا کہ گفت و شنید مثبت ماحول میں کرتے رہیں۔
مسٹر مچل جمعرات کے روز اسرائیلی وزیرِِ اعظم بنیامن نتن یاہو سے ملے۔ ملاقات کی تفصیلات معلوم نہیں ہو سکیں۔ تاہم اسرائیلی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہےکہ مسٹر نتن یاہوخیر سگالی کے جذبے کے تحت بہت سی مراعات کا اعلان کرنے والے ہیں، مثلاً غربِ اردن میں کچھ رکاوٹوں کو دور کرنا اور فلسطینی قیدیوں کی آزادی۔
بدھ کے روز مسٹر مچل نے فلسطینی صدرمحمود عباس سے رملہ میں ملاقات کی۔ فلسطینیوں کے چوٹی کے مذاکرات کار صائب اراکات نے کہا ہے کہ اس بات چیت میں مستقبل کی فلسطینی ریاست کی سرحدوں کا تعین کرنے پر توجہ مرکوز رہی۔

XS
SM
MD
LG